خلا ء کا محکمہ
خلائی سرگرمیوں سے متعلق بل
प्रविष्टि तिथि:
12 DEC 2018 5:06PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 13دسمبر؍ شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر مملکت ( آزادانہ چارج ) ، وزیر اعظم کے دفتر ، عملہ ، عوامی شکایات اور پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے گزشتہ روز لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت نے خلائی سرگرمیوں سے متعلق بل ، 2017 پر عوام ؍ اسٹیک ہولڈروں سے آراء طلب کی ہیں ۔ خلائی سرگرمیوں سے متعلق اس بل کا مقصد بھارت میں عوام ؍ غیر سرکاری ؍ پرائیویٹ سیکٹر کے شراکت داروں کو مجموعی طور پر بہتر خلائی سہولیات فراہم کرانا ہے ۔
یہ بل مرکزی حکومت کی جانب سے ایک باقاعدہ تنظیم کے ذریعہ خلائی سرگرمیوں سے متعلق اجازت اور لائسنس دینے کے لئے ایک ریگولیٹری میکنزم فراہم کرتا ہے ۔
مختلف اسٹیک ہولڈروں کی جانب سے کل 52 آراء موصول ہوئیں جن میں سے عام پبلک کی جانب سے 15 ، بھارتی ایرو اسپیس صنعت اور اسٹارٹ اپ کی جانب سے 04 ، قانونی فرموں اور وکیلوں کی جانب سے 04 ، خلائی قوانین کے ماہرین اور اسکالروں کی جانب سے 09 ، سیٹیلائٹ کمپنیوں کی جانب سے 04 ، صنعتوں کی جنب سے 07 اور سائنس دانوں کی جانب سے 09 آراء موصول ہوئی ہیں ۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔
u.6220
(रिलीज़ आईडी: 1555799)
आगंतुक पटल : 58
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English