ایٹمی توانائی کا محکمہ
ایٹمی توانائی کی پیداوار
Posted On:
12 DEC 2018 5:04PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 13دسمبر؍ شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر مملکت ( آزادانہ چارج ) ، وزیر اعظم کے دفتر ، عملہ ، عوامی شکایات اور پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے گزشتہ روز لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ نیو کلیائی توانائی کی پیداوار کے نشا نے محکمہ ایٹمی توانائی کے تحت سرکاری دائرہ کار کے ادارہ نیوکلیر پاور کارپوریشن آف انڈیا لمیٹیڈ ( این پی سی آئی ایل ) کے ساتھ سالانہ مفاہمت نامے کی بنیاد پر طے کئے جاتے ہیں ۔
تاہم ، حکومت نے نیو کلیائی توانائی سے ملک میں بجلی کی پیداوار کی صلاحیت میں اضافے کے لئے منصوبہ سازی کی ہے ۔ بھارتیہ نابھکیا ودیوت نگم لمیٹیڈ کے ذریعہ پروجیکٹ پر عمل در آمد کے باعث نو کلیائی توانائی کی نصب شدہ صلاحیت 2024-25 تک موجودہ 6780 میگا واٹ سے بڑھ کر 13480 میگا واٹ تک پہنچ جائے گی ۔حکومت نے 9 ہزار میگا واٹ کی صلاحیت کے 12 نو کلایائی توانائی ری ایکٹروں کے لئے بھی مالی منظوری دی ہے ، جو کہ 2013 تک مکمل ہو جائیں گے ۔ ان کی تکمیل کے بعد نو کلیائی توانائی کی صلاحیت بڑھ کر 22480 میگا واٹ ہو جائے گی ۔
مستقبل قریب میں ، گھریلو اور غیر ملکی تکنالوجیوں پر مبنی مزید ری ایکٹر وں کے لئے منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔ نو کلیائی صلاحیت میں اضافے کے ساتھ ساتھ نو کلیائی توانائی سے بجلی کی پیداوار میں بھی اضافہ ہو گا ۔
۔ ۔ ۔ ۔
۔
u.6219
(Release ID: 1555790)