نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر جمہوریہ کے ہاتھوں صدر جمہوریہ کی منتخبہ تقریروں کے مجموعے ‘‘دی ریپبلکن ایتھکس’’


اور ‘‘لوک تنتر کے سور’’ کا اجرا

Posted On: 07 DEC 2018 11:35AM by PIB Delhi

نئی دہلی ،07دسمبر : بھارت کے نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو، صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کی منتخبہ تقرریوں کے مجموعے،انگریزی میں ‘‘دی ریپبلکن ایتھکس’’ اور ہندی میں ‘‘لوک تنتر کے سور’’ کا 8دسمبر کو راجدھانی کے وگیان بھون میں ایک تقریب میں اجرا کریں گے۔ مرکزی وزیر خارجہ محترمہ سشما سوراج اور وزیر اطلاعات ونشریات (آزادانہ چارج) کرنل راجیہ وردھن راٹھور اور دیگر سینئر شخصیتیں بھی اس موقع پر موجود ہوں گی۔

دونوں کتابیں، دی ریپبلکن ایتھکس اور لوک تنتر کے سور، صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کی منتخبہ تقریروں کا مجموعہ ہیں جو انہوں نے عہدہ سنبھالنے کے ایک سال کے عرصے میں دی تھیں۔

‘‘دی ریپبلکن ایتھکس’’ میں مجموعی طور پر ان 243 تقریروں میں سے 95 منتخبہ تقریروں کا مجموعہ ہے جو انہوں نے عہدہ سنبھالنے کے ایک سال کے اندر اندر دی تھیں۔ ان تقریروں کو 8 ذیلی زمروں میں تقسیم کیاگیا ہے۔

قوم سے خطاب، بھارت کا تنوع، بھارت کا جھروکہ، بھارت کو تعلیم دینا، بھارت کو سامان سے لیس کرنا، عوامی خدمات کا مذہب، ہمارے جذبات کا احترام، قانون کی روح اور مہارت کا اعتراف۔

دوسری کتاب ‘‘لوک تنتر کے سور’’ ہندی میں109تقریروں کا مجموعہ ہے، جس میں، دنیا کی کثیر جہتی، سب سے بڑی معیشت بھارت کی مختلف سطحوں کے بارے میں خیالات کا اظہار کیاگیا ہے۔ اس کتاب کے بنیادی نظریات، مساوات، مساویانہ حقوق اور مواقع اور تعلیم ہیں۔ یہ وہ اصول ہیں جن سے صدر جمہوریہ نے جذبہ حاصل کرکے اپنی ذاتی زندگی کا سفر شروع کیا۔ جو ایک چھوٹے سے گاؤں اور گھر سے شروع ہوا۔ یہ کتاب اپنے قارئین کو اس دور اندیشی اور فکر کے ذریعہ زندگی کی سمت تلاش کرنے میں مدد کی مقصد سے لکھی گئی ہے جو صدر جمہوریہ نے خاص طور پر قوم سے متعلق مستقبل کے خاکے اور قوم کے تئیں منفرد شہری کے فرائض سے متعلق لکھی تھی۔

اس تقریب کا اہتمام، صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند کی منتخبہ تقریروں کو فروغ دینے اور ان میں موجود نظریات کو عام کرنے کے مقصد سے، وزارت اطلاعات ونشریات نے  کیا ہے۔ امید ہے کہ اس تقریب میں، زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور حکومت کے بہت سے افسران شرکت کریں گے۔

**************

م ن۔اس۔م ع

U-6108



(Release ID: 1555204) Visitor Counter : 54


Read this release in: English , Hindi