خلا ء کا محکمہ
مرکزی کابینہ نے انسانی خلائی پرواز پروگرام کےتحت مشترکہ سرگرمیوں پر ہند*روس مفاہمتی عرضداشت کی منظوری دی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
06 DEC 2018 9:30PM by PIB Delhi
نئی دہلی 07 دسمبر۔وزیراعظم جناب نریندرمودی کی صدارت میں ہونےو الے مرکزی کابینہ کے اجلاس میں انسانی خلائی پرواز کے تحت ہند-روس مشترکہ سرگرمیوں کی مفاہمتی عرضداشت کو منظوری دے دی گئی ۔اس مفاہمتی عرضداشت پر15 اکتوبر 2015 کو نئی دلی میں دستخط کئے گئے تھے ۔
نمایاں اثرات :
ہندوستان اور وس کے درمیان طے پانے والی اس مفاہمتی عرضداشت سے انسانی خلائی پرواز کے لئے ریڈیائی اثرات سے بچاؤ ،تحفظ حیات کے نظام کے عملے کی نفری کا تعین ،جوڑنے کے مقام اور ڈاکنگ کے مقام ،خلائی صورتو ں کی تیاری اور خلا نوردوں کی تربیت جیسے امور کے لئے مطلوبہ ٹکنالوجی اور جدید نظام کو فروغ دینے پر زور دیا جائے گا۔
فوائد :
اس مفاہمتی عرضداشت سے بنی نوع انسان کے لئے فائدہ مند خلائی ٹکنالوجی کے اپلی کیشن کے میدان میں مشترکہ سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے سکے گا۔علاوہ ازیں اس کی بدولت ایک ایسا مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے گا جو وقت کےتعین اور اس معاہدے کی دفعات پر عمل آوری کے وسائل اور ذرائع سمیت دیگر امور کی منصوبہ بندی کرسکے گا۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
م ن ۔س ش ۔رم
U-6198
(ریلیز آئی ڈی: 1555140)
وزیٹر کاؤنٹر : 76