یو پی ایس سی
جناب اروند سکسینہ یونین پبلک سروس کمیشن کے چیئر مین مقرر کئے گئے
प्रविष्टि तिथि:
28 NOV 2018 7:33PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 29نومبر؍ صدر جمہوریہ ہند نے جناب اروند سکسینہ کو یونین پبلک سروس کمیشن ( یو پی ایس سی ) کا چیئر مین مقرر کیا ہے ۔
یو پی ایس سی کے چیئر مین کے طور پر جناب اروند سکسینہ کی مدت کار ان کے ذریعہ عہدہ سنبھالنے کی تاریخ سے شروع ہو گی ۔ ان کا یہ تقرر 07 اگست ، 2018 تک ، یا ان کے 65 برس کی عمر کے ہونے تک یا تا حکم ثانی تک ہو گا ، جو بھی پہلے واقع ہو ، نافذ العمل ہو گا۔
جناب اروند سکسینہ نے 08 مئی ، 2015 کو یو پی ایس سی کے ممبر کے طور پر شرکت کی اور وہ 20 ، جون ، 2018 سے یو پی ایس سی کے چیئر مین کے طور پر ذمہ داری نبھا رہے ہیں ۔
یو پی ایس سی کے ممبر کے طور پر ذمہ داری سنبھالنے سے قبل جناب سکسینہ ہوا بازی تحقیقی مرکز یعنی ایوی ایشن ریسرچ سینٹر ( اے آر سی ) کے ڈائرکٹر کے طور پر ذمہ داری سنبھال رہے تھے ۔
دلّی کالج آف انجینئرنگ میں سول انجینئرنگ کے طالب علم رہے جناب سکسینہ ، نئی دلّی کے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ( آئی آئی ٹی ) سے سسٹم مینجمنٹ میں ایم ٹیک ہیں۔ انہوں 1978 میں انڈین پوسٹل سروس میں شرکت کی ۔ 1988 میں جناب سکسینہ نے کابینہ سیکریٹریٹ میں کام کرنا شروع کیا جہاں انہوں نے ہمسایہ ملکوں میں اسٹریٹجک ڈیولپمنٹ کی تعلیم میں مہارت حاصل کی ۔ جناب سکسینہ نے ریاست جموں و کشمیر ، پنجاب اور ہماچل پردیش کے علاوہ مختلف ملکوں میں خدمات انجام دی ہیں ۔
2005 میں انہوں نے خوبیوں پر مبنی خدمات ایوارڈ اور 2012 میں ممتاز خدمات ایوارڈ حاصل کیا ۔انہوں نے بڑے پیمانے پر ملکی اور غیر ملکی دورے کئے ہیں ۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔
u.5976
م ۔ر ۔ ر۔ .
(रिलीज़ आईडी: 1554181)
आगंतुक पटल : 96
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English