کامرس اور صنعت کی وزارتہ

بھارت ، چین کومچھلی سے بناہواکھانا اورمچھلی کاتیل برآمدکریگا


معاہدے پردستخط کئے گئے

Posted On: 28 NOV 2018 7:14PM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001NFGG.jpg

 

تجارت کے سکریٹری اورچین کے نائب وزیرمعاہدے پردستخط کے بعد مصافحہ کرتے ہوئے

نئی دہلی ، 29نومبر:

          چین کے کسٹم کے عام انتظامیہ کے وزیر ( جی اے سی سی ) ہووی اپنی قیادت میں ایک چھ رکنی وفد لے کربھارت آئے ہیں  تاکہ مختلف النوع مصنوعات مثلاًسلک ملک ، دودھ سے تیاراشیأ ، زرعی مصنوعات مثلاسویاسے بنی غذا، پھل اورسبزیاں ،تمباکواور ادویہ جاتی مصنوعات کے سلسلے میں منڈی تک رسائی حاصل کرنے سے متعلق مختلف موضوعات پرگفت وشنید کرسکیں ۔ بھارت اس سلسلے میں چین سے منڈی رسائی حاصل کرنے کے سلسلے میں گفت وشنید کرتارہاہے ۔ مویشی پالن کے محکمے ، دودھ کی صنعت اورمچھلی پالن ، زراعت اورامداد باہمی اورکاشت کاروں کی فلاح وبہبود اورصحت وکنبہ بہبود کے محکمے نیز دیگرمتعلقہ معاون ایجنسیوں نے نئی دہلی میں منعقد ہ میٹنگ میں حصہ لیا،اس میٹنگ میں تال میل کے فرائض محکمہ تجارت نے اداکئے ۔

          بھارت اورچین دونوں جانب سے ایک دوسرے کی تشویشات کا اعتراف کیاگیا اوراس امرپراتفاق کیاگیا کہ منڈی رسائی سے متعلق موضوعات کوتیز رفتاری سے حل کیاجائے تاکہ افزوں پیمانے پر متوازن تجارت کو فروغ دینے کے ذریعہ دونوں ممالک کے قائدین کے وژن کوحاصل کیاجاسکے ۔

          مچھلی سے تیارکھانااورمچھلی کاتیل بھارت کو چین سے برآمدکرنے کی غرض سے حفظان صحت اورمعائنہ جاتی ضروریات پرمشتمل ایک معاہدے پر یہاں دستخط ہوئے ہیں ۔ مذکورہ معاہدے پردستخط ہونے کے ساتھ طرفین نے حفظان صحت اور مچھلی سے تیارکھانے اورمچھلی کے تیل کو ،جسے بھارت سے  چین کو برآمدکیاجاناہے ، کے معائنے سے متعلق شرائط اورضروریات پراتفاق کرلیااور اب اس اتفاق کے بعد بھارت مچھلی سے تیارکھانااورمچھلی کا تیل چین کو برآمدکرسکے گا۔

          چین143.29ملین امریکی ڈالرکے بقدرکا مچھلی کاتیل درآمدکرتاہے اسی طریقے سے 263.43ملین امریکی ڈالرکے بقدرکا مچھلی سے تیارکھانابھی درآمدکرتاہے ۔

          دونوں ممالک کے مابین مذکورہ معاہدے پردستخط کے نتیجے میں اب بھارت مچھلی کاتیل اورمچھلی سے تیارکھاناچین کوبرآمدکرسکے گا۔

          گذشتہ 6مہینوں کے دوران یہ دوسراپروڈکٹ ہے جسے چین کی جانب سے منظوری حاصل ہوئی ہے ۔چند مہینوں قبل ووہان میں منعقدہ قائدین کی میٹنگ میں چین کو بھارتی چاول کی برآمد کے سلسلے میں دستخط ہوئے تھے، جس کے ذریعہ بھارت چاول چین کو برآمد کئے جانے کا راستہ ہموارہواتھا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (م ن۔ ع  آ)

U-5974


(Release ID: 1554172) Visitor Counter : 87


Read this release in: English