وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے، اتراکھنڈ کے ہرسِل میں فوج کے جوانوں کے ساتھ دیوالی منائی

Posted On: 07 NOV 2018 12:16PM by PIB Delhi

 

نئیدہلی08نومبر۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اتراکھنڈ کے علاقے ہر سل میں فوج اور انڈوتبیتن  بارڈر پولیس کے جوانوں کے ساتھ دیوالی منائی ۔ جناب نریند ر مودی نے اس موقع پر جوانو ں کو دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سرحدکے دوردرازعلاقوں اور برفانی چوٹیوں پر  ہمارے جوان  جس  نیک نیتی اور لگن کے ساتھ خدمات انجام دیتے ہیں ، ان سے نہ صرف یہ ملک وقوم کو استحکام حاصل ہوتا ہے بلکہ 125 کروڑ ہندوستانی شہریوں   کے مستقبل کے خواب کو بھی سلامتی حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیوالی روشنیوں کا تیوہار ہے ۔ یہ تیوہار روشنی پھیلاتا ہے اور برائیوں کو ختم کرتا ہے ۔جناب مودی نے مزید کہا کہ ہمارے جوان ٹھوس عہد بستگی  اور نظم وضبط کے ساتھ  اپنی حفاظتی خدمات انجام دینے کے ساتھ ساتھ عوام الناس میں  سلامتی اوربے خوفی  کا احساس پیدا کرتے ہیں۔

          اس  موقع پر وزیر اعظم نے یاد دلایا کہ   وہ  اس زمانے سے دیوالی کے تیوہار پر فوج کے جوانوں سے ملاقات کرتے رہے ہیں جب وہ گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے۔ اس موقع پر انہوں  نے اپنی کیلاش مانسروور یاترا کے دوران انڈوتبیتن  بارڈر پولیس کے جوانوں  سے گفتگو کا بھی تذکرہ کیا۔                                                             وزیراعظم موصوف نے کہا کہ ہندوستان دفاع کے میدان میں زبردست رفتار کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے ۔اس سلسلے میں  انہوں نے سابق فوجیوں کے لئے ایک عہدہ ایک پنشن  (او آْر اوپی ) سمیت  متعدد  فلاحی اقدامات کا تذکرہ کیا ۔

          وزیراعظم نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ میں  تعینات ہندوستان کی قیام امن  کی  خدمات کی پوری دنیا ستائش کرتی ہے۔ اس  موقع پر وزیر اعظم نے جوانوں کو مٹھائیاں تقسیم کیں ۔اس کے ساتھ  ہی انہوں نے اس موقع پر دوردراز کے علاقوں سے دیوالی کی مبارکباددینے آنے والے لوگوں سے بھی گفتگو کی ۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔س ش ۔رم

U-5669



(Release ID: 1552079) Visitor Counter : 60


Read this release in: English