بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
گوگھا- داہیج رو- پیکس فیری خدمات تجرباتی بنیادوں پر شروع کئے جانے کیلئے تیار ہیں، 12 ٹرکوں کو کیمبے کی خلیج سے ہوکر داہیج سے گوگھا تک لایا گیا
प्रविष्टि तिथि:
24 OCT 2018 6:33PM by PIB Delhi
نئیدہلی۔25؍اکتوبر۔وزیراعظم کے خوابوں کا پروجیکٹ یعنی گوگھا- داہیج رو- پیکس فیری خدمات ،جہاز رانی کی وزارت کے تحت، ساگر مالا پروگرام کے تحت شروع کیے جانے کیلئے مستعد ہے۔ حال ہی میں تجرباتی بنیادوں پر ایک قدم اٹھایا گیا جس کے تحت 12 بار بردار ٹرکوں کو سمندر کے راستے کیمبے کی خلیج سے گزار کر رو- پیکس فیری کے ذریعے داہیج سے گوگھا تک لایا گیا۔ دونوں مقامات کے مابین زمینی راستے کی طوالت 294 کلو میٹر یا 8 گھنٹے کے سڑک کے سفر کے برابر ہے۔ رو- پیکس خدمات نے اس دوری کو 31 کلو میٹر تک کم کردیا اور سمندر کے راستے خلیج کیمبے میں 17 نوٹیکل میل کا ہی سفر کرنا پڑا۔ یہ مسافت گھٹ کر محض ڈیڑھ گھنٹے رہ گئی۔ یہ ہیرے اور کپڑوں کی تجارت کیلئے ایک اہم پیش رفت ہے ساتھ ہی ساتھ سورت میں کام کرنے والے کارکنان کیلئے بھی ایک بڑی آسانی ہے کیونکہ وہ ساحلی جہاز رانی کے توسط سے سفر کرکے اپنے سفر کا تقریباً آدھا وقت بچا سکیں گے۔
100 موٹر گاڑیوں اور 500 مسافروں پر مشتمل رو پیکس خدمات 27 اکتوبر 2018 سے شروع ہوجائیں گی۔
مذکورہ آزمائشی سفر کے بعد جہازرانی ، سڑک نقل وحمل اور شاہراہوں نیز آبی وسائل ، دریائی ترقیات اور گنگا احیاء کے وزیر جناب نتن گڈکری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ساگر مالاپروگرام عوام کی زندگی کو مس کررہا ہے۔ گوگھا- داہیج رو- پیکس فیری خدمات سوراشٹر اور جنوبی گجرات کو منسلک کرنے کیلئے پوری طرح سے تیار ہے۔
مذکورہ پروجیکٹ کی مجموعی لاگت کا تخمینہ 615 کروڑ روپئے کے بقدر کا لگایا گیا ہے جس میں سے 117 کروڑ روپئے کی رقم مرکزی حکومت کی جانب سے ساگرمالاپروگرام کے تحت فراہم کرائی گئی ہے۔ اس کا اہم مقصد ساحلی جہاز رانی کو فروغ دینا اور لاجسٹکس کی لاگت میں کمی لانا ہے۔
اس پہل قدمی سے نہ صرف یہ کہ سفر کے اوقات میں تخفیف رونما ہوگی بلکہ ایندھن کی بچت بھی ہوگی ، کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس کا اخراج کم ہوگا اور سڑکوں پر بھیڑبھاڑ میں بھی کمی آئے گی۔
یہ پروجیکٹ اپنی نوعیت کا اولین پروجیکٹ ہے جو بھارت میں دنیا کی دوسری سب سے بلند ٹائیڈل رینج میں عمل میں لایا گیا ہے۔ پروجیکٹ آغاز کے بعد ساحلی جہاز رانی اور سیاحت میں نئے راستے کھولے گا اور قرب وجوار میں واقع تمام علاقوں کیلئے سماجی- اقتصادی ترقیات کے مواقع فراہم کریگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔۔ع ن
U-5481
(रिलीज़ आईडी: 1550686)
आगंतुक पटल : 94
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English