کامرس اور صنعت کی وزارتہ

بھارت کی غیر ملکی تجارت :ستمبر 2018

Posted On: 15 OCT 2018 9:00PM by PIB Delhi

نئیدہلی16اکتوبر۔بھارت کی مجموعی برآمدات (اشیا اور خدمات ) ماہ اپریل –ستمبر 19-2018  کا تخمینہ 265.39  بلین امریکی ڈالر بقدر کا لگایا گیا ہے ،جس سے گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 17.38 فیصد کا مثبت اضافہ ظاہر ہوتا ہے ۔اپریل –ستمبر 19-2018  کے دوران مجموعی درآمدات کا تخمینہ 321.40  بلین امریکی ڈالر کے بقدر کا لگایا گیا ہے ،جس سے گزشتہ برس کے مقابلے میں 19.41 فیصد کی مثبت نمو ظاہر ہوتی ہے۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001B682.png

نوٹ : اپریل –اگست 19-2018  کے لئے فراہم کی گئی خدمات کے اعدادوشمار اگست 2018 تک جو حالیہ اعدادوشمار کے طور پر دستیاب ہیں اور انہیں آر بی آئی کی جانب سے 15 اکتوبر 2018  کی پریس ریلیز میں  پیش کیا گیا ہے ۔یہ اعداد وشمار آر بی آئی کی پریس ریلیز برائے  ماہ اپریل تا اگست 19-2018  کے لئے ماہانہ کیو ای اعداد وشمار شامل کرکے تیار کئے گئے ہیں ۔ یہ اعداد وشمار عارضی ہیں اور آر بی آئی ان پرنظر ثانی کرسکتا ہے ۔اس کے علاوہ یہاں اس بات کا ذکر کیا جاسکتا ہے کہ ستمبر 2018  کے لئے اعدادوشمار کا تخمینہ اور اپریل –اگست 19-2018  کے تخمینے کو شامل کرکے آر بی آئی ڈاٹا شمار کیا گیا ہے جو اپریل – ستمبر 19-2018  کا مجموعی تجارتی خسارہ ظاہر کرتا ہے ۔ اسے ستمبر 2018  کی آر بی آئی کی آئندہ پریس ریلیز میں از سر نو جائزے کے بعد پیش کیا جائے گا۔

  1. اشیا پر مبنی تجارت ۔

برآمدات (ازسرنو برآمدات سمیت )

ستمبر 2018  میں برآمدات 27.95  بلین امریکی ڈالر کے بقدر رہیں، جبکہ ماہ ستمبر  2017  میں 28.57  بلین امریکی ڈالر کے بقدر کی برآمدات ہوئی تھیں ۔اس طرح 2.15 فیصد کی منفی نمو ظاہر ہوتی ہے ۔روپے کے معاملے میں ماہ ستمبر کے دوران 201857.62  کروڑروپے کی برآمدات عمل میں آئیں جبکہ ماہ ستمبر 2017  میں 184088.94 کروڑ روپے کے بقدر کی برآمدات ہوئی تھیں ۔اس سے 9565فیصد کا مثبت اضافہ ظاہر ہوتا ہے ۔

          ماہ ستمبر 2018  میں برآمداتی اشیا کا وہ گروپ ،جہاں  گزشتہ مہینے کے مقابلے میں  مثبت  شرح نمو دیکھی گئی درج ذیل ہے :

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002MGZR.png

اپریل –ستمبر 19-2018 کے دوران برآمدات کی مجموعی مالیت : 164.04 بلین امریکی ڈالر (1125305.44 کروڑروپے ) کے بقدر رہی جبکہ اپریل –ستمبر 18-2017  کے دوران یہ مالیت 145.75  بلین امریکی ڈالر (938307.83 کروڑ روپے ) کے بقدر رہی تھی ۔اس سے ڈالروں کے زمرے میں 12.54 فیصد کی مثبت شر ح  نمو اور روپے کے معاملے میں  19.93  فیصد کی شرح نمو ظاہر ہوتی ہے ۔

          غیر پٹرولیم اور غیر جواہراتی اور زیوراتی برآمدات ماہ ستمبر 2018  میں  2017 کی 20.31  بلین امریکی ڈالر کے مقابلے میں   19.80  بلین امریکی ڈالر کے بقدر رہی ،جس سے 2.49 فیصد کی منفی شرح نمو ظاہر ہوتی ہے ۔اپریل –ستمبر 19-2018  میں غیر پٹرولیم اور غیر جواہراتی وغیر زیوراتی برآمدات  18-2017  کی 107.91 بلین امریکی ڈالر کے مقابلے میں   119.05  بلین  امریکی ڈالر کے بقدر رہیں ، جن سے 10.32 فیصد کا اضافہ ظاہر ہوتا ہے ۔

درآمدات :

ماہ ستمبر 2018  میں درآمدات 41.93  بلین  امریکی ڈالر  ( 302804.39  کروڑروپے ) کے بقدر رہیں ، جو ڈالروں کے زمرے میں  10.45فیصد  اور روپے کے زمرے میں  23.78 فیصد ۔ستمبر 2017  کی 37.96  بلین  امریکی ڈالر کی درآمدات  کے مقابلے میں زیادہ ہیں۔

درآمدات میں شامل اہم اشیا ،جن کے سلسلے میں ماہ ستمبر 2018  کے دوران  گزشتہ برس کے اسی مہینے کے مقابلے میں اعلیٰ شرح نمو دیکھی گئی ہے ، ان کا گوشوارہ درج ذیل ہے :

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0038KZM.png

مجموعی تجارتی توازن :

          تجارتی اشیا اور خدمات کو یکجا کرکے دیکھیں تو اب ماہ اپریل –ستمبر 19-2018  کے لئے تجارتی خسارہ اپریل –ستمبر 18-2017  کے 43.07  بلین امریکی ڈالر کے مقابلے میں  56.01  بلین  امریکی ڈالر ہے ۔

اشیا پر منبی تجارت

 

برآمدات ودرآمدات (امریلی بلین ڈالر )

عارضی

 

ستمبر

اپریل -ستمبر

(برآمدات )ازسرنو برآمدات سمیت

 

 

2017-18

28.57

145.75

2018-19

27.95

164.04

%نمو 2018-19/ 2017-18

-2.15

12.54

درآمدات

 

 

2017-18

37.96

222.42

2018-19

41.93

258.36

%نمو 2018-19/ 2017-18

10.45

16.16

تجارتی توازن

 

 

2017-18

-9.40

-76.66

2018-19

-13.98

-94.32

برآمدات ودرآمدات (کروڑروپے میں )

(عارضی )

 

ستمبر

اپریل –ستمبر

برآمدات (ازسرنو برآمدات )سمیت

 

 

2017-18

1,84,088.94

9,38,307.83

2018-19

2,01,857.62

11,25,305.44

%نمو 2018-19/ 2017-18

9.65

19.93

درآمدات

 

 

2017-18

2,44,634.86

14,31,823.75

2018-19

3,02,804.39

17,72,283.63

%نمو  2018-19/ 2017-18

23.78

23.78

تجارتی توازن

 

 

2017-18

- 60,545.92

- 4,93,515.92

2018-19

-1,00,946.77

-6,46,978.19

 

 

خدمات پر مبنی تجارت

 

برآمدات ودرآمدات (خدمات بلین امریکی ڈالروں میں )

(عارضی )

2018اگست

اپریل –اگست

2018-19

برآمدات (حصولیابیاں )

16.53

84.69

درآمدات (ادائیگیاں )

10.35

52.63

تجارتی توازن

6.17

32.06

برآمدات ودرآمدات (خدمات )کروڑروپے میں

 

(عارضی )

AUGUST 2018

APRIL-AUGUST 2018-19

برآمدات (حصولیابیاں )

1,14,932.55

5,74,399.09

درآمدات (ادائیگیاں )

72,008.45

3,56,947.14

تجارتی توازن

42,924.10

2,17,451.95

 

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰


 

U-5349



(Release ID: 1549817) Visitor Counter : 81


Read this release in: English , Hindi