مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
بھارت نیٹ پروجیکٹ کی عمل آوری کے لئے بی بی این ایل کی کلیدی حیثیت
Posted On:
15 OCT 2018 4:17PM by PIB Delhi
نئیدہلی15اکتوبر ۔ایسٹ قدوائی نگر نئی دلی میں واقع بھارت برا ڈ بینڈ نیٹ ورک لمٹیڈ (بی بی این ایل ) کے نئے کارپوریٹ دفتر کا افتتاح وزیر مملکت برائے مواصلات (آزادانہ چار ج ) وزیر مملکت برائے ریلوے جناب منوج سنہا نے کیا ۔ افتتاح کے فوراََ بعد پریس اورمیڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ بھارت نیٹ پروجیکٹ کی کامیابی کے لئے بھارت براڈ بینڈ نیٹ ورک لمٹیڈ نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ جس میں ملک کی تمام 25 ہزار گرام پنچایتوں کو ڈجیٹل رابطہ کاری سے جوڑا گیا ہے ۔ حکومت ہند کے اس اہم پروجیکٹ کا مقصد ملک کے تمام علاقوں کے لوگوں کو بغیر کسی قسم کے امتیاز اورتفریق کے ای – انتظامیہ ،ای –صحت ، ای - بینکنگ اور دیگر ای – خدمات فراہم کرانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس پروجیکٹ کا تقریباََ 50 فیصد حصہ مکمل کرلیا ہے اور باقیماندہ حصہ کی تکمیل کا نشانہ مارچ 2019 تک معین کیا گیا ہے ۔
بی بی این ایل کا نیا کارپوریٹ دفتر شہری ترقیات کی وزارت سے نیشنل بلڈنگس کنسٹرکشن کارپوریشن (انڈیا ) لمٹیڈ کے ذریعہ 30سالہ پٹے پر لیا گیا ہے ۔ اس دفتر کا کل رقبہ 36,597 مربع فیٹ ہے ،جس میں تعلیمی اداروں کے طلبا کے بیٹھنے کی جگہ بھی شامل ہے ، جہاں سے یہ طلبا بھارت نیٹ کے کام کی جھلکیاں دیکھ سکیں گے ۔ اس موقع پر موجود محکمہ مواصلات کی سکریٹری محترمہ ارونا سندراراجن نے کہا کہ بی بی این ایل کے کاموں کو اس دفتر میں بروقت ایسے موقع پر مستحکم بنایا گیا ہے جبکہ اس تنظیم کی توجہ عمل آوری سے تصرف اور بھارت نیٹ کی ڈھانچہ جاتی سہولیات کی دیکھ بھال سمیت متعدد کلیدی شعبوں کی عمل آوری پر بھی توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔
کچھ بھارت نیٹ کے بارے میں
- فیز ون بھارت نیٹ کے پہلے مرحلے کے تحت ایک لاکھ جی پی ایس کی تکمیل کا نشانہ معین کیا گیا تھا ، جو دسمبر 2017 میں حاصل کیا جاچکا ہے۔
- فیزدو ، بھار ت نیٹ کے فیز II میں باقیماندہ ایک لاکھ 50 ہزار جی پی ایس کی رابطہ کاری کی منصوبہ بند ی کی گئی ہے ۔یہ عمل 31 مارچ 2019 تک مکمل کرلیا جائے گا۔فیز دو پر ریاستی سربراہی والے ماڈل ،سی پی ایس یو ماڈل اور پرائیویٹ سیکٹر والے ماڈل جیسے تین ماڈلز کے ذریعہ کیا جارہا ہے۔
- مزید برآں گیپ نڈنگ کے ذریعہ تمام دو لاکھ 50 ہزار جی پی ایس کی رابطہ کاری کے آخری مرحلے کی ضابطہ کاریاں بھی کی گئی ہیں ۔ ان جی پی ایس کو اوسطاََ پانچ وائی فائی ایکسس پوائنٹ حاصل ہوں گے ۔
- بھارت نیٹ لمٹیڈ کا استعمال بی ایس این ایل ،سی ایس سی ، ایس پی وی ، ٹی ایس پی اورآئی ایس پی وغیرہ اداروں کے ذریعہ گرام پنچایتوں میں خدمات کی فراہمی کے لئے کیا جارہا ہے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
م ن ۔س ش ۔رم
U-5336
(Release ID: 1549726)
Visitor Counter : 106