وزارت دفاع
ہند-جاپان مشترکہ بحری مشق (جے آئی این ای ایکس 18)وشاکھا پٹنم میں سات اکتوبر 2018سے شروع
प्रविष्टि तिथि:
07 OCT 2018 1:49PM by PIB Delhi
نئی دہلی 08 اکتوبر ۔جاپان کے جیپنیز میری ٹائم سیلف ڈیفینس فورس (جے ایم ایس ڈی ایف ) کے ایزیمو کلاس کے ہیلی کاپٹر ڈسٹرائر بحری جہاز کاگا اور گائڈیڈ میزائل ڈسٹرائر انِازوما نامی جنگی بحری جہاز سات اکتوبر 2018 کو وشاکھا پٹنم پہنچ گئے ۔جے ایم ایس ڈی ایف کے یہ بحری جہاز ایکارٹ فورٹیلا -4 (سی سی ایف -4)ریئر ایڈمرل ٹیٹسویا فوکاڈا کی کمان میں ہیں ۔یہ جہاز ہند –جاپان مشترکہ بحری مشق (جے آئی ایم ای ایکس ) میں ہندوستانی بحریہ (آئی این ) کے مشرقی بحری بیڑے کے جہازوں کے ساتھ شرکت کریں گے ۔15 اکتوبر 2018 تک جاری رہنے والی جے آئی ایم ای ایکس -18 کا مقصد باہمی طریقے سے بحری جنگی کام کرنا ، باہمی مفاہمت میں اضافہ کرنا اور ایک دوسرے کے بحری جنگی طریقوں کو ذہن نشین کرنا ہے ۔
اس مشترکہ بحری مشق میں ہندوستانی بحریہ کے ہندوستان میں تیار بحری جنگی جہاز اورایک فلیٹ ٹینکر حصہ لے گا۔ اس مشق میں حصہ لینے والے ہندوستانی بحری جنگی جہاز ہمہ جہت فریگیٹ آئی این ایس ستپورہ ، آبدوز شکن جنگی بحری جہاز آئی این ایس کیڈ میٹ ، میزائل کورویٹ اور فلیٹ ٹینکر آئی این ایس شکتی حصہ لیں گے ۔ علاوہ ازیں ایک آبدوز، پی -81 لانگ رینج میری ٹائم پٹرول ایئر کرافٹ اور متعددمربوط ہیلی کاپٹر بھی اس ہند- جاپان مشترکہ بحری مشق میں حصہ لیں گے ۔اس مشترکہ بحری مشق میں ہندوستانی بحری جہازوںکی کمان ، ہندوستانی بحریہ کے مشرقی بیڑے کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ ریئر ایڈ مرل دنیش کے ترپاٹھی کریں گے ۔
8روز تک جاری رہنے والی جے آئی ایم ای ایکس -18 ہاربرفیز اورسی فیز کے لئے علی الترتیب چار چار روز پر مشتمل ہوگی ۔ سات اکتوبر 2018سے دس اکتوبر 2018 تک جاری رہنے والی ہاربر فیز کی بحری مشق میں ، دونوں ملکوں کیے بحری جہازوں کے عملے کے درمیان پیشہ ورانہ اور سماجی مذاکرات وگفتگو ، کھیل کود اور سی فیز کے لئے مطابق عمل منصوبہ بندی شامل ہے ، جبکہ سی فیز میں اینٹی سب میرین وارفیز ایکسرسائزیز ، وی بی ایس ایس (وزٹ ،بورڈ ،سرچ اینڈ سیزر )ڈرلس ، گن فائرنگ ،کراس ڈیسک ہیلو آپریشن اور آبدوز شکن اور طیارہ شکن کاموں کے منظر نامے میں مربوط مشق شامل ہے ۔
پچھلی جے آئی ایم ای ایکس نشق دسمبر 2013 میں چنئی سے کچھ فاصلے پر ہوئی تھی اور اب پانچ برس بعد جے آئی ایم ای ایکس -18 کے عنوان سے ہونےوالی دونوں ملکوںکی مشترکہ بحری مشق اس امر کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ ہند – جاپان دفاعی مراسم میں مزید بہتری پیدا ہوئی ہے اور اصولوں پر مبنی نظام سے مطابقت رکھتے ہوئے عام عالمی علاقوں کی حفاظت اور سلامتی میں اضافے کی غرض سے ،دونوں ملکوں کی سرکاروں کی قریبی طورسے کوششوں کو جاری رکھنا ہے ۔ اس موقع پر یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ جے ایم ایس ڈی ایف مابار سیریز کی ہند-امریکہ مشترکہ بحری مشقوں میں بھی باقاعدہ طور سے شامل رہی ہے۔ علاوہ ازیں دونوں ملکوں کے بحری جنگی جہاز خلیج عدن (جی او اے ) میں گزشتہ کچھ برسوں ّسے انسداد بحری قذاقی کے لئے قریبی طورسے ارتباط کے ساتھ کام کرتے رہےہیں ۔
جے ایم ایس ڈی ایف کے جہازوں نے جون میں ہندوستان اور امریکہ کی بحریہ کی یونٹوں کے ساتھ بحر اوقیانوس کے خطے میں گوآم (جی یو اے ایم ) میں ہونے والی بحری مشق میں اور امریکہ کے ہوائی سے کچھ فاصلے پر سمندر میں دوسالہ ہمہ جہت بحری مشق آر آئی ایم پی اے سی -18 میں بھی حصہ لیا تھا ۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
م ن ۔س ش ۔رم
U-5196
(रिलीज़ आईडी: 1548880)
आगंतुक पटल : 74
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English