کابینہ

کابینہ نے انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا (آئی سی اے آئی) اور انسٹی ٹیوٹ آف سرٹیفائیڈ پبلک اکاؤنٹنٹس آف کینیا (آئی سی پی اے کے) کےمابین مفاہمتی عرضداشت کو منظوری دی

Posted On: 26 SEP 2018 4:14PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔26 ستمبر، مرکزی کابینہ نے وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا (آئی سی اے آئی) اور انسٹی ٹیوٹ آف سرٹیفائیڈ پبلک اکاؤنٹنٹس آف کینیا (آئی سی پی اے کے) کے مابین مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کیے جانے کے عمل کو اپنی منظوری دے دی ہے۔ اس سے مشترکہ تحقیق، کوالٹی سپورٹ، صلاحیت اور اہلیت سازی، زیر تربیت اکاؤٹنٹ حضرات کے باہم تبادلے کے پروگراموں اور لگاتار بنیاد پر پیشہ وارانہ ترقیات ( سی پی ڈی) کورسوں کے انعقاد ، ورکشاپوں اور کانفرنسوں کے انعقاد وغیرہ کے توسط سے علم کے باہم ساجھا کرنے کے شعبوں میں باہمی تعاون اور اشتراک کا راستہ ہموار ہوگا۔

  • آئی سی اے آئی اور آئی سی پی اے کے، کے ذریعےباہمی طور پر دونوں اداروں کے عملے سے متعلق کلیدی اراکین کو  ان کے اپنے اپنے علم و دانش اور تجربے سے سیکھنے کا موقع ملے گا اور یہ کام باہمی طور پر قابل قبول منصوبہ عمل کے ذریعے غیر رسمی ورک پلیسمنٹ کے ذریعے عمل میں آئے گا۔
  • آئی سی اے آئی /آئی سی پی اے   کے،  کی مجموعی  حیثیت کو نمایاں کرنے کے لیے بیداری کی سرگرمیوں کو فروغ دیا جاسکے گا اور یہ اشتراک اراکین کے ساتھ طے پانے والی مفاہمتی عرضداشت میں نمایاں کیا گیا ہے۔
  • آئی سی اے آئی اور آئی سی پی اے   کے، بینچ مارکنگ پہل قدمیوں اور زیر تربیت اکاؤنٹنٹس کے تبادلے کے پروگراموں کے سلسلے میں بھی اشتراک کریں گے۔

بھارت کینیا کا چھٹواں سب سے بڑا  تجارتی شراکت دار اور کینیا کو بڑی مقدار میں برآمدات کرنے والاملک ہے۔ افریقی ممالک پر تیار کی گئی رپورٹ کے مطابق کینیا کی معیشت 2017 میں افریقہ میں سرکردہ حیثیت کی حامل تھی اور یہ بالادستی اسے مجموعی گھریلو مصنوعات کی نمو کی بنیاد پر حاصل ہوئی تھی۔ کینیا میں وسیع پیمانے پر متنوع اقتصادی بنیاد موجود ہے اور اس کا مقصد کینیائی سازو سامان کے لیے بھارتی منڈی میں افزوں اور رسائی حاصل کرنا ہے۔ جبکہ بھارت کینیا کا سرکردہ غیر ملکی تجارتی شراکت دار بننے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

 

***********

 

U – 5017



(Release ID: 1547627) Visitor Counter : 50