ارضیاتی سائنس کی وزارت

سائنس اور ٹیکالوجی کے مرکزی وزیر ہرش وردھن نے دہلی میں آئی ٹی او اور مکربا چوک پر فضائی آلودگی کو کم کرنے کے آلات کا افتتاح کیا ، یہ آلات دہلی میں 15اکتوبر تک نصب کئے جائیں گے:وردھن


اس طرح کے آلات 500 ایم 2:54 علاقے میں ہوا کو صاف کرسکتے ہیں

Posted On: 25 SEP 2018 3:37PM by PIB Delhi

نئی دہلی،25 ستمبر2018؍سائنس اور ٹیکنالوجی اور ارضیاتی سائنس کے علاوہ ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج دہلی میں آئی ٹی او انٹر سیکشن اور مکربا چوک پر ٹریفک جنکشن کے لئے فضائی آلودگی کو کنٹرول کرنے والے آلات ونڈ آگیومنٹیشن پیوری فائنگ یونٹ(ڈبلیو اے وائی یو) کا افتتاح کیا۔ ڈبلیو اے وائی یو سائنٹفک اور صنعتی ریسرچ کی کونسل-نیشنل انوائرنمنٹل انجیئنرنگ انسٹی ٹیوٹ (سی ایس آئی آر-این ای ای آر ائی) نے تیار کیا ہے۔ اس کے لئے سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے کی طرف سے فنڈ فراہم کیا جارہا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی کے فروغ کے پروجیکٹ کا ایک حصہ ہے۔

افتتاحی تقریب کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ پروٹو ٹائپ ڈیوائس(آلہ) 500 میٹر مربع علاقے میں ہوا کو صاف کرنے کے لئے ملک کی ٹیکنالوجی سے تیار کیا گیا ہے۔ڈاکٹر ہرش وردھن نے مزید کہا کہ یہ ڈیوائس دس گھنٹے میں صرف آدھا یونٹ بجلی خرچ کرتی ہے اور اس کی رکھ رکھاؤ کی لاگت صرف 1500روپے ماہانہ ہے۔ انہوں نے کہا ہم ڈبلیو اے وائی یو کے بڑے ورژن کو تیار کرنے کے عمل سے گزر رہے ہیں، جو 10ہزار میٹر مربع علاقے میں ہوا کو صاف کرسکتا ہے اور مستقبل کا ڈبلیو اے وائی یو ڈیوئسز کا ڈیزائن بھی بہتر نتائج فراہم کرے گا اور اسے بس شیلٹر وغیرہ میں نصب کیا جاسکتا ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ یہ ڈیوائس دو اصولوں پر کام کرتا ہے، جن میں ایک اصول فضائی آلودگی کو ختم کرنے کے لئے ونڈ جنریشن اور دوسرا اصول سرگرم آلودگی کو ختم کرنا ہے۔ڈیوائس میں ایک فین ہے اور پارٹیکولیٹ میٹر کو ختم کرنے اور اسے چوسنے کے لئے ایک فلٹر ہے۔اس میں دو یو وی لیمپ ہیں اور خصوصی کیمیکل ٹائٹینیم ڈوکسائڈ کے ساتھ  آدھا کلو گرام کاربن تارکول کوٹیڈ ہے۔

انہوں نے کہا کہ 15 اکتوبر تک ان کی وزارت پوری دہلی میں مختلف ٹریفک انٹرسیکشن پر 54 مزید ڈبلیو اے وائی یو ڈیوئسز نصب کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے۔

 

U: 4942


(Release ID: 1547191)
Read this release in: English , Marathi