نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

دنیا کے روبرو ہندوستان کی ہر عہد میں خوش آہنگ تصویر پیش کریں،


امریکہ میں ہند نژاد برادری سے نائب صدر جمہوریہ ہند کی اپیل

ہند نژاد برادری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ بھی ہندوستان کی ترقی کا حصہ بن سکتے ہیں

Posted On: 10 SEP 2018 2:49PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  10 ستمبر 2018، نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے امریکہ میں ہند نژاد برادری سے دنیا کے سامنے ہندوستان کی ہر زمانہ میں قائم رہنے والی اور خوش آہنگ تصویر پیش کرنے اور دنیا کے بہترین خیالات اور طور طریقوں کو پیش کرنے کی اپیل کی ہے۔ وہ آج امریکہ کے شکاگو کے تاریخی آرٹ انسٹی ٹیوٹ میں جہاں 1893 میں سوامی وویکا نند نے اپنی مایہ ناز تقریر کی تھی، ہندوستانی برادری سے خطاب کرررہے تھے۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ بیرون ملک مقیم ہندوستانی، ہندوستان کے روحانی اور ثقافتی سفرا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور امریکہ کی دوستی ہماری آزادی، شخصی آزادی، جمہوریت ، تکثیریت، قانون کی حکمرانی اور انصاف کی مشترکہ قدروں پر مبنی ہے۔

جناب وینکیا نائیڈو نے یہ بھی کہا کہ ہندوستانی برادری دنیا میں کہیں بھی ایک مضبوط اور انتہائی فعال ہندوستانی برادری کی نمائندگی بھی کرتی ہے۔ میڈیسن، انجینئرنگ، تجارت اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں آپ کی عمدگی ہمارے لئے باعث فخر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کے ساتھ آپ کا جڑاؤ اور بہتری طور طریقوں مہارت اور مشوروں کے تبادلے ہمارے نوجوانوں کی کردار سازی اور انہیں ہنرمند بنانے میں کافی مفید ہوں گے اور اس طرح  وہ ملک اور قوم کی مجموعی ترقی میں تعاون کرتےہیں۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان میں غیر معمولی پیمانے اور رفتار کے ساتھ بتدیلی آرہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک اور معیشت میں نئی توانائی پیدا کرنے کی یہ کوشش ہمہ جہت ترقی اور اچھی حکمرانی کے لازمی عناصر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ  بھی ترقی کی اس کہانی کا حصہ بن سکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U- 4663



(Release ID: 1545522) Visitor Counter : 86


Read this release in: English