پوسٹ کرنے کی تاریخ:
27 AUG 2018 7:00PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 28 اگست 2018/ سی ایس آئی آر – آئی آئی پی دہرہ دون کے ذریعہ اندرون ملک تیار کی گئی پیٹنٹ ٹکنالوجی پر مبنی تاریخی پروازکو، جس میں حیاتیاتی ایندھن استعمال کیا گیا ، کل دہرہ دون کے ہوائی اڈہ سے اتراکھنڈ کے وزیراعلی جناب ترویندرسنگھ راوت نے جھنڈی دکھاکر اذن سفر دیا۔ اسپائس جیٹ فلائٹ ، کو کیو -400 -طیارہ کی جدید ترین قوت کی حامل ہونے کا امتیاز حاصل ہے اور اس پرواز کا خیرمقدم دہلی ہوائی اڈہ پر مرکزی وزرا جناب نتن گڈکری، ڈاکٹر ہرش وردھن، جناب دھرمیندر پردھان، جناب سریش پربھو اور شہری ہوا بازی کے وزیر مملکت جنا ب جینت سنہا نے کیا۔
سائنس اور ٹکنالوجی کے وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن اور سی ایس آئی آر کے نائب صدر نے اس موقع پر کہا کہ یہ ایک تاریخ دن ہے اور حیاتیاتی ایندھن کی یہ ٹکنالوجی صورتحال کو یکسر بدل دینے کے موجب ہوگی کیونکہ بائیو ایندھن گرین ہاؤس گیس سے مبرا ہے، اس میں کاربن کا اخراج بھی نہیں ہوتا اوریہ ہوائی کثافت کو بھی روکتی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ یہ ٹکنالوجی خام تیل پر ہونے والے اخرات کو بھی کم کرنے میں معاون ثابت ہوگی ۔ ڈاکٹر وردھن نے مزید کہا کہ بائیو ایندھن کے کاروباری استعمال سے بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع رسمی اور غیر رسمی طور پر فراہم ہوں گے ۔
اس تکنالوجی کو وضع کرنے کے اجزائے ترکیبی کی تاریخ گزشتہ کئی برسوں قبل بھارت-کناڈا کنسورشیم پروجیکٹ ، منعقدہ 2010 سے 2013 میں تلاش کی جاسکتی ہے جس میں سی ایس آئی آر –آئی آئی پی، انڈین آئل، ہندستان پیٹرولیم ، آئی آئی ٹی کانپور اور آئی آئی ایس سی بنگلور کا تعاون و اشتراک شامل تھا۔ اس کنسورشیم پروجیکٹ کے تحت تحقیق کا زاویہ – آئی آئی پی کے ذریعہ بائیو پرواز کے لیے ایندھن تیار کرنے کی جانب مرکوز کیا گیا تھا۔ بائیو ایندھن یا حیاتیاتی ذرائع سے پیدا ہونے والا ایندھن جٹروفا سے تیار کیا جانا تھا اور اس پر مختلف صورتوں میں تجربہ کیاگیا ۔ کناڈا میں پراٹ اور وٹنے
؎
ح نے تفصیلی انجن ٹیسٹ انجام دیئے اور آخر کار درکار نتیجہ سامنے آیا۔
ڈمانسٹریشن پرواز کے لئے سرکردہ ادارہ کے طور پر اسپائس جیٹ کا نام سامنے آیا ساتھ ہی ساتھ چھتیس گڑھ بائیو فیوئل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے اس فلائٹ کے لئے جٹروفا تیل فراہم کیا جو 500 کاشت کاروں سے حاصل کیا گیا تھا۔ اس سلسلہ میں بائیو ایندھن کے ایم او پی این جی ورکنگ گروپ اور شہری ہوا بازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل کی جانب سے خاطر خواہ پالیسی اور ضابطہ جاتی اعانت حاصل ہوئی ۔ تب کہیں جاکر یہ پرواز ممکن ہوسکی ۔
اس اولین پرواز کے ساتھ ، بھارت ان مخصوص ممالک کی صف میں شامل ہوگیا ہے جنہیں پرواز کے لئے حیاتیاتی ایندھن استعمال کرنے کا اعزاز حاصل ہے ۔ حیاتیاتی جیٹ ایندھن کا استعمال ، گرین گیس اخراج کے سنگین مسئلہ کو 15 فی صد تک کم کرنے کے علاوہ سلفر آکسائیڈ کے اخراج کو 99 فی صدتک کم کرے گا۔ توقع کی جاتی ہے کہ اس کے ذریعہ اندرون ملک جیٹ فیوئل سپلائی سلامتی بھی حاصل ہوگی جیسے جیسے کاشت کی سطح پر فیڈ اسٹاک کی دستیابی میں اضافہ ہوگا ویسے ویسے لاگت میں تخفیف ہوگی اور انجنوں کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا اور ایئر لائن آپریٹروں کی رکھ رکھاؤ کی لاگت میں تخفیف واقع ہوگی۔
U- 4451