وزارت دفاع

اترپردیش کے دفاعی صنعتی گلیارے کاآغاز

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 11 AUG 2018 8:30PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،13 اگست   : اترپردیش کے دفاعی صنعتی گلیارے کا آغاز علی گڑھ میں صنعتی ملاقات کے دوران 3700کروڑروپے سے زائد کی سرمایہ کاری کے اعلان کے ساتھ ہواہے اوریہ سرمایہ کاری دفاعی پیداوار کے شعبے میں کی جانی ہے ۔ اس صنعتی ملاقات میں وزیردفاع محترمہ نرملا سیتارمن ، اترپردیش کے وزیراعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ ، دفاع کے وزیر مملکت ڈاکٹرسبھاش بھامرے ، اترپردیش کے صنعتی ترقیات کے وزیر جناب ستیش مہانا ، رکن پارلیمنٹ جناب ستیش کمارگوتم ، اور متعدد دیگروزرأ اوردیگراراکین قانون ساز اسمبلی موجود تھے ۔

 اترپردیش دفاعی صنعتی گلیارے کی سرمایہ  کاری کا تعلق درج ذیل صنعتوں سے ہے ۔

ایچ اے ایل ۔1200کروڑروپے ، اوایف بی ۔ 1077کروڑروپے ، ایم کے یو۔900 کروڑروپے ، بی ای ایل ۔240کروڑ رپے ، بھارت فورج ۔200کروڑروپے اور پی ٹی سی 115کروڑروپے ۔  اعلان کردہ سرمایہ کاری کی مجموعی رقم 3732کروڑروپے کے بقدرہے ۔بوئنگ انڈیا نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایچ اے ایل کے تعاون سے ایک ہنرمندی مرکز قائم کریگی ۔

 وزیراعلیٰ نے اترپردیش میں  دفاعی کوریڈور لانے  کے لئے مرکزی حکومت کا شکریہ اداکیااور یقین دلایا کہ ریاستی حکومت پروجیکٹ کی کامیابی کے لئے تمام ضروری اقدامات کریگی ۔ انھوں نے کہاکہ حکومت اترپردیش نے دفاعی اور ایئرواسپیس کی ایک پالیسی نیز کاروباردوست پورٹل وضع کیاہے ،جس کے تحت دفاعی پیداوار کے لئے بہت پرکشش مقامات شامل ہیں ۔ وزیردفاع محترمہ سیتارمن نے دفاعی صنعت کو مدعوکیا کہ وہ بھارتی دفاعی دستوں کوسازوسامان سپلائی کرنےکے علاوہ برآمدات کے کام میں بھی شریک ہوں۔ انھوں نے اترپردیش میں دفاعی گلیارے کی تشکیل کے سلسلے میں مرکزی حکومت کی جانب سے پوری پوری امداد کی یقین دہانی کرائی ۔

 

 

U-4246

 

 

 


(ریلیز آئی ڈی: 1542836) وزیٹر کاؤنٹر : 48
یہ ریلیز پڑھیں: English