ریلوے کی وزارت

ریلوے یاڈز میں مال برداری کے لئے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر

Posted On: 10 AUG 2018 3:45PM by PIB Delhi

نئی دہلی،10اگست2018؍ریلوے کے وزیر مملکت جناب راجن گوہن نے آج راجیہ سبھا میں پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ پرائیویٹ سرمایہ کاری کے ذریعہ مال برداری ٹرمنلوں کی تعمیر کو زیر غور رکھتے ہوئے وزارت ریلوے نے درج ذیل اسکیمیں شروع کی ہیں۔

پرائیویٹ سائڈنگ : پرائیویٹ سائڈنگ پالیسی پارٹیوں کو گھر تک (ڈور اسٹیپ) ریل کنکٹیوٹی کے اہل بناتی ہے یعنی ملک بھر کے فیکٹری احاطوں؍علاقوں اور خام پیدا کرنے والے علاقوں اور مینوفیکچرنگ مراکز سے ریل کنکٹیٹوی۔

پرائیویٹ مال برداری ٹرمنل (پی ایف ٹی)اسکیم: یہ اس پرائیویٹ سرمایہ کاری کے ساتھ مال برداری ٹرمنلوں کے ایک نیٹ ورک کی تشکیل کے کام کو تیزی سے پورا کرنے میں آسانی پیدا کرنا تاکہ مؤثر اور کم لاگت لوجسٹک خدمات آخری یوزر تک مہیا کرائی جاسکیں۔

یہ اسکیمیں شروع کرنے کا مقصد مال برداری میں اضافہ اور ریلوے کی آمدنی میں اضافہ کرنا ہے۔ ریلوے کی ترقی ٹریفک کے حجم میں محصول مختلف عوامل جیسے اورجینیٹنگ-ڈیسٹی نیشن اسٹیشن پیئرز، صارفین کی ضروریات، ایسے ٹرمنلوں کی تعداد میں ترقی، ٹرانسپورٹیشن ضروریات وغیرہ پر منحصر کرتی ہے۔

 

 

م ن۔ش ت۔ن ع

U: 4216



(Release ID: 1542666) Visitor Counter : 42


Read this release in: English