ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

خانگ چین ژونگا بایو اسفیئر ذخیرہ بھارت کا وہ 11وں بایو اسفیئر ذخیرہ بن گیا ہے جسے عالمی بایو اسفیئر ذخائر کے نیٹ ورک میں شامل

Posted On: 08 AUG 2018 8:45PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔08اگست،  خانگ چین ژونگا بایواسفیئر ذخیرہ، بھارت کا وہ 11واں بایو اسفیئر ذخیرہ بن گیا ہے، جسے یونیسکو کے ذریعے تشخیص کردہ بایو اسفیئر ذخائر کے عالمی نیٹ ورک (ڈبلیو این بی آر) میں شامل کیا گیا ہے۔ خانگ چین ژونگا بایواسفیئر ذخیرہ کو ڈبلیو این بی آر میں شامل کرنے کا فیصلہ 23 جولائی سے 27 جولائی 2018 کے دوران پالم بینک، انڈونیشیا میں منعقدہ یونیسکو کے انسان اور بایو اسفیئر سے متعلق پروگرام کی بین الاقوامی تال میل کونسل کے 30ویں اجلاس میں لیا گیا تھا۔  واضح رہے کہ بھارت کے پاس 18 بایو اسفیئر ذخائر ہیں اور خانگ چین ژونگا بایواسفیئر ذخیرے کو، ڈبلیو این بی آر کے تحت زمرہ بند بین الاقوامی فہرست میں شامل کرنے کے بعد، اسے 11واں مقام حاصل ہوا ہے اور سات بایو اسفیئر ذخائر گھریلو بایو اسفیئر ذخائر کے طور پر موجود ہیں۔

واضح رہے  کہ خانگ چین ژونگا بایواسفیئر ذخیرہ، سکم میں واقع ہے جو دنیا میں بلند ترین مقام پر واقع ایکو نظام ہے اور یہ سطح سمندر سے ایک 220 میٹر بلندی پر واقع ہے۔ اس میں گوناگوں ایکو لائنیں شامل ہیں اور سب ٹراپکس (ذیلی منطقہ حاراتی )سے لے کر آر کٹک تک کا زون اور مختلف بایو ماس والے قدرتی جنگلات بھی اس کے تحت آتے ہیں۔ یہ تمام جنگلات مختلف النوع جنگلات اور بستیوں کی دولت سے مالا مال ہیں۔

مذکورہ بایو اسفیئر ریزرو کا بنیادی رقبہ بڑی حد تک جنگلی جانوروں کی محفوظ پناہ گاہوںپر مشتمل ہے۔ جنوبی اور وسطی لینڈ اسکیپ ،جو کور ایریا کا 86 فیصد حصہ ہے، عظیم تر ہمالیائی خطے میں واقع ہے۔ مذکورہ رقبے کا شمالی حصہ 14 فیصد حد تک، ٹرانس ہمالیائی  خصوصیات کا حامل ہے۔ یہاں معیشت حیوانات پر مبنی سیاحت کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے بفر زون ڈویلپ کیے جارہے ہیں۔ پودھ کاری اور مٹی کے تحفظ کا کام بھی جاری ہے۔

کور زون یعنی خانگ چین ژونگا بایواسفیئر  قومی پارک کو 2016 میں مرکب زمرے کے تحت عالمی ہیریٹج کا درجہ حاصل ہوا تھا۔ اس خطے میں واقع متعدد پہاڑ، چوٹیاں، جھیلیں، گپھائیں، چٹانیں استوپ (زیارت گاہیں ) اور گرم پانی کے چشمے زیارت کے مقامات کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ شمالی سکم کے تحت ژونگو گھاٹی میں 118 سے زائد ادویہ جاتی پودے پائے جاتے ہیں ٹرانزیشن زون کو ایکو ترقیات سرگرمیوں، جنگل بانی، ادویہ جاتی پودوں اور جڑی بوٹیوں کی پودھ کاری اور مٹی کےتحفظاتی اقدامات کے ہدف کے تحت لایا گیا ہے۔

 

**********

U – 4147


(Release ID: 1542153)
Read this release in: English