ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

جنگلاتی پالیسی اور قبائل سے متعلق مسودہ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 06 AUG 2018 5:49PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔07اگست،  ماحولیات، جنگلات  اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر مملکت ڈاکٹر مہیش شرما نے راجیہ سبھا میں  ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا ہے کہ ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت نے قومی جنگلاتی پالیسی 2018 کے مسودے کو 2018 میں پبلک ڈومین یعنی عوامی آگہی کے دائرے میں رکھا تھا۔

قومی جنگلاتی پالیسی 2018 مسودے میں اہم توجہ اور زور جنگلات سے وابستہ دیگر موضوعات اور مسائل سمیت جنگلاتی انتظام اور اس کے تحفظ، اس کی بقا پر دی گئی ہے۔ قبائل کے مفادات کے تحفظات کے لیے  2018 کی جنگلاتی پالیسی کے مسودے میں ایک شاملاتی جنگلاتی انتظام کا طریقہ کار اپناکر  کمیونٹی پر مبنی جنگلاتی انتظام مشن شروع کرنے کی تجویز ہے تاکہ کمیونٹی پر مبنی جنگلاتی وسائل کا انتظام کیا جاسکے۔  اس کے علاوہ اس مسودہ پالیسی میں خصوصی تجاویز رکھی گئی ہیں تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جاسکے کہ مقامی برادریوں کے مفادات کا تحفظ ممکن ہوسکے اور انہیں جنگلات کے لازمی انتظامات میں بطور شراکت دار تسلیم کیا جائے۔

 ا سکے علاوہ   قبائل کےجنگلاتی حقوق  اور دیگر جنگل کے باشندگان کے حقوق کا تحفظ بھی ایک علیحدہ ایکٹ کے تحت کرنے کی تجویز ہے۔ اس قانون کا نام ‘‘درج فہرست قبائل اور دیگر روایتی جنگلاتی باشندگان (جنگلاتی حقوق کا اعتراف) ایکٹ 2006’’( جنگلاتی حقوق ایکٹ2006) ہے۔  اسکے تحت  درج فہرست قبائل اور دیگر روایتی باشندگان کے جنگلات پر حقوق  کو تسلیم کیا گیا ہے جو پیڑھی در پیڑھی ان جنگلات میں سکونت پذیرہیں۔ تاہم اب تک حقوق کی پذیرائی نہیں کی گئی ہے۔

 

***********

U – 4104


(ریلیز آئی ڈی: 1541867) وزیٹر کاؤنٹر : 81
یہ ریلیز پڑھیں: English