سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

ٹرانسپورٹ کی وزار اور این ایچ اے آئی میں کایا پلاٹ اورطور طریقوں کو زیادہ سے زیادہ مفید بنانے کی طرف ایک قدم اٹھاتے ہوئے جناب نتن گڈکری بولی لگانے والوں سے متعلق معلومات کے بندوبست کے نظام (بی آئی ایم ایس)، بھومی راشی پی ایف ایم ایس لنکیج اور قومی شاہراہوں کے پروجیکٹوں میں مہارت کے صلے میں کل سالانہ انعامات تقسیم کریں گے۔

Posted On: 05 AUG 2018 12:55PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔05اگست، سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہوں کی وزارت نے 15-2014 سے 18-2017 کے چار سال کے عرصے میں ابھی تک کا سب سے بڑا کام 51073 کلومیٹرقومی شاہراہوں کے پروجیکٹوں اور ابھی تک کا سب سے بڑا 28531 کلومیٹر کا تعمیراتی کام حاصل کیا ہے۔ 18-2017 میں قومی شاہراہوں کی تعمیر 15-2014 میں 12 کلومیٹر فی دن سے بڑھ کر 18-2017 میں 27 کلومیٹر فی دن ہوگئی ہے اور اس شعبے میں مجموعی سرمایہ کاری 15-2014 کی بہ نسبت 2.5 گنا ہوگئی ہے۔ قومی شاہراہوں کے کام اور تعمیرات میں یہ اہم اضافہ ہائی برڈ اینوایٹی ماڈل ، ٹول آپریٹ ٹرانسفر ماڈل (ٹی او ٹی) جیسے، وزارت کی طرف سے کثیر پالیسی والے اقدمات کی بنیاد پر ہوا ہے۔

وزارت اور این ایچ اے آئی میں کایاپلٹ کرکے اور طور طریقوں کو مفید ترین بناکر پالیسی سے متعلق مختلف فیصلوں کی حمایت کی جاتی ہے ، ان فیصلوں کا تعلق تعمیرات سے پہلے، تعمیرات کے دوران اور دیکھ بھال کے مرحلوں سے ہے، تاکہ معیارکو بہتر بنایا جاسکے۔ تعمیرات کے وقت اور اس کی لاگت میں کمی آسکے ۔ تبدیلیوں میں این ایچ اے آئی میں ڈی پی آر کی تیاری میں ٹیکنالوجی کے استعمال کو لازمی بنانا، اختیارات کی منتقلی، زمین کو قبضے میں لینے کے عمل کو بلا رکاوٹ بنانا، آزاد انجینئر / اتھارٹی انجینئر اصلاحات، کارکردگی کے بندوبست کا نظام ، صدر دفتر سے فیلڈ تک عملے کی تعیناتی ، انتخاب پر نظر ثانی اور ڈی پی آر مشیروں کے لیے ادائیگی کا طریقہ شامل ہے۔ طور طریقوں میں اس کایا پلٹ پر پروجیکٹ مانیٹرنگ اور انفارمیشن سسٹم جیسے مختلف ڈیجیٹل اقدمات کے ذریعے عمل درآمد کیا گیا۔

بھارت مالا پری یوجنا کے پہلے مرحلے کے تحت 22-2021 تک مجموعی طور 34800 کلومیٹر مکمل کی جائیں گی۔ یہ تعمیرات قومی شاہراہوں کی ترقی کے پروجیکٹ این ایچ ڈی پی کے تحت کی جائیں گی۔ وزارت مختلف ڈیجیٹل اقدامات کے ذریعے داخلی طور طریقوں کو مزید بہتر بنانے پر لگاتار کام کررہی ہے تاکہ تعمیرات پر آنے والی لاگت اور اس کے وقت میں کمی لائی جاسکے۔ مندجہ ذیل اقدامات کا اعلان آج کیا جارہا ہے، جس کے بعد بہترین کارکردگی کو تسلیم کئے جانے کے ساتھ ساتھ زمین کی فراہمی یا زمین کو اپنے قبضے میں لینے کا کام بلارکاوٹ بن جائے گا۔

بولی لگانے والوں سے متعلق اطلاعات کے بندوبست کا نظام (بی آئی ایم ایس)

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے بولی لگانے والوں سے متعلق معلومات کے بندوبست کا نظام (بی آئی ایم ایس) تیار کیا ہے تاکہ قومی شاہراہوں کے تمام کاموں کی غرض سے ٹھیکوں کے ای پی سی موڈ کے لیے بولی لگانے والوں کو پہلے سے اہل قرار دینے کے عمل کو بلارکاوٹ بنایا جاسکے اور اس میں شفافیت اور مقصدیت میں اضافہ کیا جاسکے۔ بی آئی ایم ایس بولی لگانے والوں سے متعلق معلومات پر مشتمل ایک ڈیٹا بیس پر کام کرے گا جس میں بنیادی تفصیلات، سول کاموں کے تجربات، نقد رقوم کی وصولیابی اور نیٹ ورک ، سالانہ مجموعی لاگت وغیرہ شامل ہیں۔

اس پورٹل کو پورے بھارت کی بنیاد پر تیار کرنے کے قدم کی اس کامیابی کا سہرا سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے زمین کو قبضے میں لینے والے ونگ کے ڈپٹی سکریٹری جناب راجیش گپتا کو جاتا ہے۔

بھومی راشی اور پی ایف ایم ایس لنکیج

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی مملکتی وزارت اور این آئی سی کا تیار کردہ پورٹل بھومی راشی ملک کے پورے محصولاتی ڈیٹا پر مشتمل ہے۔ جس میں 6.4 لاکھ گاؤں شامل ہیں۔ ریاستی سرکار کی طرف سے نوٹیفکیشن کا مسودہ پیش کرنے سے لےکر آر ٹی اینڈ ایچ اور ای گزٹ میں اشاعت کے لیے وزیر مملکت کی منظوری آن لائن ہے۔ بھومی راشی پورٹل اراضی کو قبضے میں لینے سے متعلق نوٹیفکیشن کی منظوری کے لیے اشاعت پر خرچ ہونے والے وقت میں تخفیف کا ایک طریقہ کار ہے۔

قومی شاہراہوں کے پروجیکٹوں میں مہارت کے صلے میں سالانہ انعامات یہ پورا عمل

شاہراہوں کی تعمیر اور ان کی دیکھ بھال کے عمل میں اہم متعلقہ فریقوں کو ترغیب دینے کی غرض سے سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہوں کی وزارت کا ارادہ ہے کہ وہ ایجنسیوں کو تسلیم کرے گی اور انہیں انعامات سے نوازے گی۔ ایجنسیوں کو یہ انعامات ان کی بہترین کارکردگی کے لیے دئیے جائیں گے۔ یہ سرگرمی ملک میں سڑک سے متعلق بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے اور اسے بڑھاوا دینے کے مقصد کے حصے کے طور پر کی جارہی ہے۔

بہترین کارکردگی پیش کرنے والی ایجنسیوں کوکئی مرحلے کے زبردست جائزے کے بعد منتخب کیا جائے گا۔ وزارت کی طرف سے کام پر لگائی گئی بھارت کی کوالٹٰ کونسل کے ذریعے اس جائزے کے لیے تفصیلی، کئی زمروں پر مبنی اور تخمینے کا لائحہ عمل تیار کیا گیا ہے تاکہ اس پورے عمل کو ایک شکل دی جاسکے۔ کمپنیاں انعامات کے زمروں سے متعلق پروجیکٹ کی معلومات اور مخصوص دستاویزات اپ لوڈ کرکے ایک آن لائن پورٹل کے ذریعے خو دکو نامزد کرسکتی ہیں۔ پہلے راؤنڈ میں پیش کئے گئے اعدادوشمار کے جواز کی توثیق کی جائے گی اور دوسرے راؤنڈ سے پہلے اس کا تخمینہ لگایا جائے گا، جس کے لیے منتخبہ درخواستوں کا موقع پر معائنہ کیا جائے گا۔ آخری راؤنڈ میں حتمی طور پر منتخب ہونے والی ایجنسیوں کو ماہرین کی ایک جیوری کے سامنے پیش کیا جائے گا جو صنعت اور تعلیم کے ماہرین پر مشتمل ہوگی۔ جیتنے والی ایجنسی کا اعلان 25 دسمبر 2018 کو اچھی حکمرانی کے دن کے موقع پر کیا جائے گا۔

 

***********

(م ن ۔ا س ۔ن ر۔)

U – 4067



(Release ID: 1541698) Visitor Counter : 52


Read this release in: English