وزارت دفاع
ملٹری انجینئرنگ سروسیزاور بارڈر روڈ آرگنائزیشن کے بد عنوانی میں ملوث افسران پر مقدمات
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
30 JUL 2018 3:51PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 31جولائی؍رکشا راجیہ منتری ڈاکٹر سبھاش بھامرے نے گزشتہ روز راجیہ سبھا میں جناب راج ببر کے ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ گزشتہ تین برسوں کے دوران اور2018 تک ملٹری انجینئرنگ سروسز ( ایم ای ایس ) اور بارڈر روڈ آرگنائزیشن ( بی آرو ) کے اہلکاروں پر سی بی آئی کے ذریعے پریونشن آف کرپشن ایکٹ ، 1988 کے تحت درج مقدمات کی تفصیل اس طرح ہے : 2015 کے دوران ایم ای ایس اوربی آر او کے ایک ایک اہلکار پر کیس درج کیا گیا ، 2016 کے دوران ایم ای ایس کے 09 اور بی آر او کے ایک اہلکارپر کیس درج کیا گیا ، 2017 کے دوران ایم ای ایس کے 09 اہلکاروں پر کیس درج کیا گیا ، 2018 کے دوران ایم ای ایس کے02 اہلکاروں پر کیس درج کیا گیا ۔ ایم ای ایس کے کل 21 اہلکاروں پر کیس درج کیا گیا جبکہ بی آر او کے صرف 02 اہلکاروں پر کیس درج کیا گیا ۔
سی بی آئی کے ذریعہ ان تمام 23 معاملات میں ملوث افسران کے خلاف کیس درج کر لیا گیا ہے ۔ وزارت دفاع نے 16 مقدمات میں ملوث سرکاری ملازمین کو با اختیارکریمنل کورٹ میں پیش کئے جانے کو منظوری دے دی ہے ۔
ایم ای ایس اور بی آر او میں اعلیٰ دفاعی کانٹریکٹ پیداوار کی نگرانی کے لئے شفاف ، جواب دہ ، بیرونی آزادانہ نگرانی کا پینل مقرر کیا گیا ہے ۔
سنٹرل وجیلنس کمیشن ( سی وی سی )بھی اپنے چیف ٹیکنیکل ایگزامنر کے ذریعہ ایم ای ایس اور بی آر او کے کانٹریکٹ اور کاموں کی نگرانی اور دیکھ بھال کرتا ہے ۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔
u.3913
(ریلیز آئی ڈی: 1540797)
وزیٹر کاؤنٹر : 79