وزارات ثقافت

تاج محل کے تحفظ و ماحولیات کی ترقیاتی کام کے لئے گزشتہ تین برسوں کے دوران 12.68 کروڑ روپئے مختص

प्रविष्टि तिथि: 30 JUL 2018 5:16PM by PIB Delhi

نئی دلّی ، 31جولائی؍ثقافت کے وزیر مملکت( آزادانہ چارج ) اور ماحولیات ، جنگلات اور ماحولیات کی تبدیلی کے وزیرمملکت ڈاکٹر مہیش شرما نے گزشتہ روز لوک سبھا میں ایک غیر ستارہ سوال کے جواب میں بتایا کہ تاج محل کی عمارت کی ضروری دیکھ بھال ، تحفظ اور ماحولیاتی فروغ کا کام باقاعدہ بنیاد مسلسل پر کیا جاتا ہے ۔ اس سلسلے میں گزشتہ تین برسوں کے دوران کئے گئے ترقیاتی کاموں کے اخراجات کی تفصیل حسب ذیل ہے :
سال 2015-16 کے ددران 36556563 روپئے مختص کئے گئے جس میں سے 36555570 روپئے خرچ کئے گئے ، سال 2016-17 کے ددران 48115035 روپئے مختص کئے گئے جس میں سے 46994913 روپئے خرچ کئے گئے ، سال 2017-18 کے ددران 42222452 روپئے مختص کئے گئے جس میں سے 41232851 روپئے خرچ کئے گئے۔
 

۔ ۔ ۔ ۔ ۔


u.3912
 


(रिलीज़ आईडी: 1540793) आगंतुक पटल : 58
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English