ا قتصادی امور کی کابینہ کمیٹی

کابینہ نے ماقبل این ای ایل پی اور این ای ایل پی بلاک میں پیدوار میں ساجھے داری کے کنٹریکٹ(پی ایس سی) کے کام کو خوش اسلوبی سے چلانے کے لئے پالیسی فریم ورک کو منظوری دی

Posted On: 19 JUL 2018 3:58PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی/ 19جولائی ۔وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے ہائیڈرو کاربن وسائل سے ملک کی پیداوار  میں اضافے کے لئے پیداوار میں ساجھے داری کے کنٹریکٹ( پی ایس سی) کے کام کو خوش اسلوبی سے چلانے کی خاطر پالیسی فریم ورک کو منظوری دے دی ہے۔

  1. شمال مشرقی خطے( این ای آر) میں ای اینڈ پی سرگرمیوں کے لئے خصوصی رعایت

شمال مشرق کے لئے ہائیڈرو کاربن ویژن 2020 کی سفارشات کی بنیاد پر حکومت نے جغرافیائی، ماحولیاتی اور لوجسٹک چیلنجوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے بھارت کے شمال مشرقی خطے کے بلاکوں میں تلاش اور اس کی تصدیق کے لئے مقررہ وقت میں توسیع کردی ہے۔تلاشی کی کارروائیوں کے لئے مدت نے دو سال کا اضافہ کیاگیا ہے جب کہ اس کی توثیق کے لئے ا یک سال کی مدت مقرر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ این ای آر میں قدرتی گیس کی پیداوار میں اضافہ کی خاطر حکومت نے دریافت شدہ وسائل سے پیدا کی گئی قدرتی گیس کی قیمت طے کرنے میں آزادی سمیت اس کی فروخت کی اجازت دی ہے اور یہ پیداوار پہلی جولائی2018 سے شروع ہونی ہے۔این ای آر میں پی ایس سی بلاکوں کو خصوصی رعایت سے فائدہ حاصل ہوگا۔

  1. ما قبل این ای ایل پی تلاشی کے بلاکوں میں رائلٹی میں ساجھے داری اور محصول

حکومت نے ماقبل این ای ایل پی تلاشی والے بلاکوں میں ٹھیکے داروں کے مفاد کے لئے رائلٹی اور محصول سمیت قانونی محصولات میں ساجھے داری کا ایک فریم ورک تیار کیا ہے۔ جسے امکانی لاگت کی واپسی کے لئے بھی نافذ کیا جائے گا۔ اس سے ماقبل این ای ایل پی تلاشی کےبلاکوں کو فائدہ ہوگا جن میں ترقی اور پیداواری سرگرمیوں کے لئے اضافی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ اس سے لائسنس والی کمپنی او این  جی/ او آئی ایل کے لئے اضافی سرمایہ کاری کرنے میں مدد ملے گی۔

  1.  انکم ٹیکس قانون 1961 کی دفعہ 42 کے تحت فوائد کی توسیع کرتے ہوئے ما قبل این ای ایل پی کے تحت دریافت شدہ فیلڈ میں پی ایس سی ایکسٹینشن پالیسی کے تحت، جو 28 مارچ 2016 کو جاری کی گئی ہے، کمپنیوں کو پی ایس سی کے تحت کئے گئے تمام اخراجات اس سال کی قابل ٹیکس آمدنی میں منہا کئے جاسکتے ہیں۔
  2. پی ایس سی میں فورس ماجر ہونے پر نوٹیفائیڈ کرنے کی خاطر نوٹس دینے کا وقت 7 دن سے بڑھا کر 15 دن کردیا گیا۔

امید ہے کہ کابینہ کی اس منظوری سے ہائیڈرو کاربن کے وسائل کی بیشتر ترقی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

************

م ن۔  و  ا ۔ رض

U-3702



(Release ID: 1539245) Visitor Counter : 74


Read this release in: English