بجلی کی وزارت
ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کے بجلی اورنئی وقابل احیأ توانائی کے وزرا ٔ کے اجلاس میں جناب آرکے سنگھ نے کہا۔ہم ایک ٹیم ہیں اورہمیں ملک کے ہرنادارفردتک بجلی کے کنکشن کی فراہمی کے لئے متحدہوکر کام کرنا چاہیئے
ضرورت ہونے پر بنیادی ڈھانچے کی مستحکم تعمیر کے لئے حکومت فنڈ کی فراہمی کریگی: آرکے سنگھ
Posted On:
03 JUL 2018 6:20PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،04 جولائی :ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کے بجلی اورنئی وقابل احیأ توانائی کے وزرأکے اجلاس میں جناب آرکے سنگھ نے کہا: ‘‘ہم ایک ٹیم ہیں اور ہمیں ملک کے ہرغریب کے گھرتک بجلی کے کنکشن کی فراہمی لئے متحدہوکرکام کرناچاہیئے ۔ غربت سے آزاد بھارت کے لئے بجلی تک رسائی اولین ضرورت ہے ۔ بجلی ترقی کا زینہ ہے ، کوئی بھی ایسا ملک ترقی نہیں سکتا ، جہاں کروڑوں لوگ بجلی کے بغیر زندگی گذارتے ہوں ’’۔وزیرموصوف آج شملہ میں ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں بجلی اورنئی قابل احیأ توانائی کے وزرأ کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔
اس اجلاس میں ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے بجلی کے وزرا ٔ اور سکریٹری حضرات شامل تھے ۔اس دوران بجلی اورقابل احیأ توانائی (آرای ) شعبے کے اعلیٰ حکام نے ملک میں بجلی اورنئی قابل احیأ توانائی سے متعلق مختلف موضوعات پرتبادلہ خیال کیا۔ اس ایک روزہ اجلاس کے دوران سب کے لئے بجلی ،سوبھاگیہ ، آئی پی ڈی ایس ، یو ڈی اے وائی اور آرای جیسے مختلف النوع سرکاری پروگراموں پرتبادلہ خیال کیاگیا۔
ڈسکام کو توانائی شعبے کی کلید بتاتے ہوئے وزیرموصوف نے ریاستوں سے ڈسکام کے نقصان کو پورا کرنےپرزوردیا ۔ انھوں نے کہاکہ بجلی شعبے کی ترغیبات کے فوائد سیدھے تبادلے کے ذریعہ منتقل کیاجاناچاہیئے ۔
وزیرموصوف نے ریاستوں میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں مرکز کے ذریعہ منظورشدہ رقوم کے نسبتاکم استعمال کے پہلوکو نمایاں کیا۔ انھوں نے کہاکہ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لئے مزید فنڈکی فراہمی کے لئے مرکزی حکومت تیارہے اورتیزی سے اپنے نشانوں کی تکمیل کرنے والی ریاستوں کو ترجیح دی جائیگی ۔
پری پیڈمیٹرکوغریبوں کے حق میں مثبت قدم بتاتے ہوئے ، جناب سنگھ نے کہا کہ آج کسی غریب آدمی کے لئے ایک وقت میں ایک مہینے میں بجلی کے بل کی ادائیگی کرنا مشکل ہوسکتاہے ، لیکن اسمارٹ پری پیڈمیٹرسے وہ اپنا بجلی کا کنکشن کٹنے کی فکرکئے بغیرسہولت کے مطابق قسطوں میں بجلی کے بل کی ادائیگی کرسکتاہے ۔اس سے غلط بل بننے کے مسائل بھی ختم ہوجائیں گے ۔
بجلی شعبے میں اصلاح پربات چیت کرتے ہوئے ، بجلی کے وزیرنے کہا کہ کفایتی بجلی کامعاملہ زیادہ اہم ہے اس کے لئے طریقے شروع کرنے کی ضرورت ہے جس سے زیادہ باصلاحیت پلانٹوں کااستعمال کیاجاسکے ۔ اس سے بجلی کی قیمت کم ہوجائیگی ۔
کوئلے کی قلت دورکرنے کے لئے کئے گئے اقدامات کا ذکرکرتے ہوئے ، جناب سنگھ نے کہاکہ ریاستوں کوضرورت پڑنے کوئلہ درآمدکرنے کی اجازت دی گئئی ہے اس کے ساتھ ہی ساتھ اس امرکی کوششیں بھی کی جارہی ہیں کہ نئی کوئلہ کو شروع کیاجائے اورنقل وحمل کی صلاحیت میں اضافہ کیاجائے ۔
قابل احیأ توانائی کے محاذ پروزیرموصوف نے کہاکہ اس میں وافرمضمرات موجود ہیں ، تاہم پانی اورگیس سے تیارہونے والی بجلی کے لئے توازن لانے کی ضرورت ہے ۔ انھوں نے خبردارکیاکہ پانی اوربجلی کا استعمال لوڈ پرمبنی نہیں ہوناچاہیئے انھوں نے کہاکہ حکومت پن بجلی شعبے سے متعلق مختلف النوع موضوعات اورمسائل کو حل کرنے کے لئے پن بجلی پالیسی وضع کررہی ہے ۔
وزیرموصوف نے کہاکہ وہ ہرممکن کوشش کریں گے اور ریاستوں کے اشتراک سے اس کام کو یقینی بنائیں گے کہ ہندوستان کے ہرشخص کو 24گھنٹے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایاجاسکے ۔
*************
U-3436
(Release ID: 1537541)
Visitor Counter : 60