بھارتی چناؤ کمیشن
بھارت کے انتخابی کمیشن نے اپنا آرٹی آئی پورٹل لانچ کیا
Posted On:
06 JUN 2018 8:46PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،7جون : چیف الیکشن کمشنر جناب اوپی راوت ، الیکشن کمشنر جناب سنیل اروڑا اورجناب اشوک لواسانے 6جون ،2018کوبھارت کے انتخابی کمیشن کا آرٹی آئی پورٹل لانچ کیاہے ۔
مذکورہ آن لائن پورٹل اطلاعات حاصل کرنے کے حق سے متعلق ایکٹ کے تحت اطلاعات حاصل کرنے کے خواہاں درخواست دہندگان کے لئے آسانی فراہم کریگا۔ اس پورٹل کو، عوام الناس کمیشن کی ویب سائٹ پرہوم پیج کھول کر دیکھ سکتے ہیں ۔ اس کے لئے انھیں آن لائن آرٹی آئی پرجاکر،کلک کرنا ہوگا۔ آرٹی آئی ایکٹ کے تحت درکار فیس کی ادائیگی کے سلسلے میں آن لائن ادائیگی کا بھی انتظام کیاگیاہے ۔ یہ پورٹل اس طرح وضع کیاگیاہے کہ درخواست دہندگان اپنی درخواستوں کا آن لائن جواب بھی حاصل کرسکتے ہیں اور پہلی اپیل داخل کرکے اس کا جواب بھی پاسکتے ہیں ۔ ایس ایم ایس اورای میل کے توسط سے آرٹی آئی درخواست دہندگان کو بروقت مشتہری کے ذریعہ خبرداربھی کیاجائیگا۔
کمیشن کے ذریعہ آن لائن ای سی آئی پورٹل کا آغاز
ایسے درخواست دہنگان جو آرٹی آئی ایکٹ کے تحت کمیشن سے کوئی اطلاع حاصل کرنا چاہیں وہ آن لائن پورٹل پررسائی حاصل کرسکتے ہیں ۔واضح رہے کہ آف لائن درخواست دینے کا طریقہ بھی اس کے شانہ بہ شانہ رائج رہے گا۔
ماضی میں ڈی اوپی ٹی کے پورٹل میں جو آن لائن آرٹی آئی درخواستیں داخل کی گئی تھیں انھیں ڈاون لوڈ کرلیاگیاہے اور چند درخواستوں کوچھوڑ کر بقیہ تمام درخواستوں کے سلسلے میں درخواست دہندگان کو معقول جوابات ارسال کردیئے گئے ہیں ۔ بقیہ درخواستیں اورفرسٹ اپیل کو بھی جلد ہی نمٹالیاجائے گا۔
بھارت کے انتخابی کمیشن کے آن لائن آرٹی آئی پورٹل کے ویب سائٹ کا پتہ درج ذیل ہے ۔
http://rti.eci.nic.in.
*********
U-2987
(Release ID: 1534734)
Visitor Counter : 87