ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

تقریبات عالمی یوم ماحولیات : 13ساحلی ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں

 ایک ساحل ِ نیلگوں پرچم کی نیلگوں پرچم تصدیق کے لئے تین روزہ مہم شروع

Posted On: 04 JUN 2018 8:06PM by PIB Delhi

نئیدہلی،05جون ۔ماحولیات ،جنگلات اور تبدیلی ٔ ماحولیات کی وزارت کے ادارے سوسائٹی آف انٹگریٹیڈ  مینجمنٹ (ایس آئی سی او ایم ) نے عالمی بینک کے امداد یافتہ  انٹگریٹیڈ  کوسٹل زون مینجمنٹ  پروجیکٹ (آئی سی زیڈ ایم پی ) کے تحت  ملک کی تیرہ ساحلی ریاستوں   / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں  ایک ایک ساحل نیلگوں پرچم کی تصدیق کے لئے  تین روزہ  نیلگوں پرچم تصدیق  کی مہم شروع کی ہے ۔

 ایس آئی سی او ایم نے   بیچ  مینجمنٹ سروسز  (بی ای ایم ایس ) کے نام سے  ایک مربوط  ساحلی  نظم ونسق کی اسکیم  کا تصور پیش کیا تھا۔ بی ای اے ایم ایس پروگرام کا خصوصی مقصد  آلودگی کے مادوں میں کمی کرنا ،  پائیدار ترقی کو فروغ دینا اور (1)  ماحولیاتی نظم ونسق (2) ماحولیاتی تعلیم (3) نہانے کے پانی کے معیار (4) خدمات کی سائنسی  طریقے سے حفاظت  کو یقینی بنا نا ہے ۔   درجہ اے کا صاف ستھرے ساحل   کا  فضائی معیار  انتظام  اور  ساحلی سیاحت    اور اس کے کفایتی انتظام کا بنیادی اشارہ ہے ۔ ایس آئی سی او ایم کی ایک ٹیم نے  نیلگوں  پرچم کی ضروریات   میں   موجود خلا  کی اندازہ کاری کے لئے  مقامی اداروں  اور  تیرہ نامزد ساحلوں کے دعوے داروں  سے مشورے کے ساتھ  زمینی  تحقیق  کا کام کیا ہے ۔ ان تیرہ ساحلوں میں  شوراج پور (دوارکا) گجرات  ، گھوگھلہ   (دیو )دمن ودیو   ،  بھوگوے   (سندھودرگ ) مہاراشٹر  ، مرامار  (پنجم )گوا ، پڈوبڈری   (ادوپی ) کرناٹک ، کپّرڈ (کوزی کوڈ ) کیرل  ، امرالڈ (کرناٹک  )پڈوچیری   ،مہابلی پورم ، تامل ناڈو  ،رشی کوڈا   (وشاکھا پٹنم  ) آندھرا پردیش   ،  چندر بھاگا (پوری ) اوڈیشہ  ،  تاجپور  (پوربی مدنا پور )مغربی بنگال ،رادھا نگر (ہیولاک) انڈمان نکوبار  اور  بنگارم  لکشدیپ شامل ہیں ۔

 وزارت ماحولیات ، جنگلات  اورتبدیلی ماحولیات نے   ،’’ آئی ایم سیونگ  مائی بیچ ‘‘   (ساحلوں کی وسیع تر صفائی اور ماحولیاتی تعلیم  کے مرکزی خیال کے ساتھ  ان ساحلوں  کی ماحولیاتی فضا کو دنیا کے نیلگوں پرچم ساحل   کے مقابلے کا بنانے کی غرض سے ایک تصدیقی سفر شروع کیا ہے ۔ان ساحلوں پر وسیع ترصفائی ستھرائی اور ماحولیاتی تعلیمی مہم   کے لئے   ایس آئی سی او ایم -  وزار ت  ماحولیات   ،جنگلات   اور تبدیلی ماحولیات  (ایم او ای ایف سی سی ) کی ایک ٹیم نے   یہ مہم عالمی  یوم ماحولیات کی تقریبات کے ساتھ   شروع کی تھی۔

  مقامی برادریوں  ، ماہی گیر سماجوں ،اسکولی بچوں ، اسکاؤٹس  اور کوسٹ گارڈ  ،بحریہ  ، سیاحت  ،ماحولیات   اورجنگلات کے محکموں   ،ضلع کلکٹروں کے دفاتر  ،گرام پنچایتوں   اور  میونسپل اداروں کے سیکڑوں افراد نے  سیکڑوں کی تعداد میں ان مہمات میں شرکت کی  اور اپنے اپنے ساحلوں کی ماحول دوست  مادوں سے بنی مشینوں اور اوزاروں سے  صفائی  کی اورکوڑے کچڑے کو بٹور کریکجا کیا  اور چھٹائی کرکے اسے دوبارہ قابل استعمال بنایا ۔ ایس آئی سی او ایم کی ٹیم نے  (1)ساحل ،  حیاتیاتی تنوع میں ان کی اہمیت  اور ہماری ذمہ داریاں (2) ماحولیاتی فضائی نظام  اور ہماری زندگی میں اس کی اہمیت  (3) آلودگی  -  کیسے پیدا ہوتی ہے اور حیاتیاتی تنوع پر اس کے کیا کیا مضر اثرات ہوتے ہیں ، جیسے موضوعات پر  ماحولیاتی تعلیم کے اجتماعات کا بھی اہتمام  کیا ہے ۔ 

  واضع ہوکہ  آئی ایم سیونگ مائی بیچ  ،قومی سطح کی ایک ایسی مہم ہے ، جس کا کام ساحلوں کی  نیلگوں پرچم  کی تصدیق   کا کام وقتاََ فوقتاََ کیا جاتا رہے گا۔

 


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001HVXE.jpg

’’آئی ایم سیونگ مائی بیچ  مہم کا لوگو‘‘

یادرہے کہ نیلگوں پرچم  یعنی بلیو فلیگ کے دائرے میں  شمولیت کی  33 سخت شرائط شامل ہیں ۔جن کی تکمیل کی بنیاد پر ہی کسی ساحل کو   اپنا نیلگوں پرچم لہرانے کی اجازت ہوگی۔ کسی ساحل پر نیلگوں پرچم  یعنی بلیو فلیگ   لہرائے جانے کے وقت ہی ا  ڈنمارک کے  کوپن ہیگن میں واقع  فاؤنڈیشن فار  انوائرنمنٹ ایجوکیشن  (ایف ای ای  ) کے عالمی مرکزی دفتر میں  اس کا اندراج  ہوجائے گا، جس کے بعد  عالمی نقشہ سیاحت  ،  پر ا س کی جگہ محفوظ ہوجائے گی ۔ ایف ای ای کے نامزد نمائندے  ان شرائط کی تعمیل کے عمل پر باقاعدہ نگاہ رکھیں گے اور محاسبہ کریں گے اور اس طرح  نیلگوں پر چم کی تصدیق  کی اہلیت کے لئے مطلوب مسلسل کوششیں جاری رہیں گی ۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔س ش ۔رم

U-2928

 


(Release ID: 1534360) Visitor Counter : 123
Read this release in: English