وزارت دفاع
ہندوستانی فضائیہ کے سرابراہ کا دورۂ برازیل
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
03 JUN 2018 6:37PM by PIB Delhi
نئی دہلی۔02 جون ہندوستانی فضائیہ کے پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، وائی ایس ایم ، وی ایم ، اے ڈی سی ، چیف آف ایر اسٹاف ایر چیف مارشل بیریندر سنگھ دھنوا 4 جون 2018 سے برازیل کا چار روزہ سرکاری دورہ شروع کر رہے ہیں ۔ برازیل کی فضائیہ کے سربراہ کی دعوت پر دوطرفہ دورۂ خیر سگالی کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔
فضائیہ کے سربراہ مختلف آپریشنل اور ٹریننگ یونٹوں کا دورہ کرنے اور برازیل کی فضائیہ کے متعدد اعلی حکام سے بات چیت کریں گے۔
یہ دورہ دفاعی تعاون میں مزید تیزی آئے گی اور مزید بہتر مذاکرات اور تعاون کی راہ ہموار ہوگی ۔ اس سے دونوں ملکوں کے مابین تعلقات بھی مستحکم ہونگے اور دونوں ملکوں کی فضائیہ مابین مثبت تبادلے بھی عمل میں آئیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(م ن ۔ رض۔ م ج۔ ت ح(
U-2900
(ریلیز آئی ڈی: 1534194)
وزیٹر کاؤنٹر : 21