امور داخلہ کی وزارت

بھارت ۔ برطانیہ امور داخلہ بات چیت کی تیسری میٹنگ

Posted On: 30 MAY 2018 6:38PM by PIB Delhi

نئی دلّی ،31 مئی؍ بھارت اور برطانیہ کے درمیان داخلی امور سے متعلق تیسری میٹنگ گزشتہ روزمنعقد ہوئی ۔ حکومت ہند کے وفد کی قیادت مرکزی داخلہ سیکریٹری جناب راجیو گابا نے کی اوربرطانیہ کے وفدکی قیادت برطانیہ کے ہوم آفس کی سیکنڈ پرماننٹ سیکریٹری محترمہ پاتسی ولکنسن نے کی ۔
مذاکرات کے دوران سائبرسیکورٹی ، خواتین کا تحفظ ، منظم جرائم ، دہشت گردوں کو مالی مدد جیسے معاملات کے ساتھ ساتھ دونوں ملکوں کے درمیان ان معاملا ت پر خفیہ اطلاعات اورمعلومات کے بر وقت تبادلے کا میکنزم تیار کرنے ، برطانیہ میں مقیم بھارت کے بھگوڑے ؍ اقتصادی مجرموں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
بھارت کے وفد نے برطانیہ کے حکام پرمجرموں کی حوالگی کے عمل میں تیزی لانے کی ضرورت پر زور دیا ۔
مذاکرات کے اہم موضوعات میں سے ایک اہم موضوع بھارت کے طلباء اور اعلیٰ پیشہ ورانہ منر مند افراد اور دیگر زمروں کے ویزا کے زمرے سے متعلق تھا ۔ اس بات پر اتفاق ظاہر کیا گیا کہ ان مسائل پر مزید گفت و شنید کی جائے گی ۔
بھارت نے برطانیہ سے چلائی جا رہی حالیہ انتہا پسندانہ سرگرمیوں پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ۔ برطانوی وفد پر زور دیا گیا کہ اس قسم کے عناصر پر نظر رکھی جائے اور اس معاملے میں بر وقت انٹیلی جنس رپوٹوں کا تبادلہ کیا جائے ۔
دونوں ملکوں کے درمیان سیکورٹی تعاون کے فروغ پر رضا مندی کا اظہار کیا گیا ۔

 

۔ ۔ ۔ ۔ ۔


u. 2850
 


(Release ID: 1533953) Visitor Counter : 56
Read this release in: English