ا قتصادی امور کی کابینہ کمیٹی

کابینہ نے 19-2018 کے لیے خام پٹسن کی کم سے کم امدادی  قیمت کو منظوری دی

Posted On: 25 APR 2018 1:07PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔25اپریل؛ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں اقتصادی امور سے متعلق کابینہ کمیٹی  نے 19-2018 کے لیے خام پٹسن کی کم سے کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) میں اضافے کو منظوری دی۔

سال 19-2018 کے لیے خام پٹسن کا معقول اوسط معیار (ایف اے کیو) کی کم سے کم امدادی قیمت میں اضافہ کرکے اسے 3700 روپے فی کوئنٹل کردیا گیا ہے جبکہ یہ 18-2017 میں 350 روپے فی کوئنٹل تھی۔ 

 یہ اضافہ شدہ کم سے امدادی قیمت زرعی لاگت اور قیمت سے متعلق کمیشن (سی اے سی پی) کی سفارشات کی بنیاد پر کیا گیا ہے، جس نے کم سے کم امدادی قیمت کی سفارش کرتے ہوئے پیداوار کی لاگت مجموعی مانگ اور سپلائی اور گھریلو اور بین الاقوامی قیمتوں، فصلوں کے درمیان قیمتوں کے فرق زرعی اور غیر زرعی شعبوں کے درمیان تجارت کی شرطوں اور باقی معیشت پر  ایم ایس پی کے ممکنہ اثرات کو مدنظر رکھا ہے۔

بھارت کی پٹسن کارپوریشن، پٹسن پیداکرنے  والی ریاستوں میں کم سے کم امدادی قیمتوں پر قیمتوں میں مدد دینے کا کام شروع کرنے کے لیے ایک مرکزی ایجنسی کے طور پر کام کرتی رہے گی۔

 

U – 2264



(Release ID: 1530161) Visitor Counter : 57


Read this release in: Marathi , English