نیتی آیوگ

نیتی آیوگ اٹل نیو انڈیا چیلنج کے لیے ایپلی کیشن شروع کرے گا

Posted On: 25 APR 2018 12:28PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔25اپریل؛ جیتنے والے نت نئے خیالات کے لیے ایک  کروڑ روپے تک کی  مینٹر شپ امداد

 

نیتی آیوگ کے تحت اٹل انوویشن  مشن (اے آئی ایم) جمعرات 26 اپریل 2018 کو اٹل نیو انڈیا چیلنج کا آغاز کرے گا۔اس تقریب میں نیتی آیوگ کے نائب چیئرمین جناب راجیو کمار، سڑک ٹرانسپورٹ و شاہراہوں، جہاز رانی اور آبی امور، دریاؤں کے فروغ اور گنگا کے احیاء کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری، زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب رادھا موہن سنگھ، ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب ہردیپ سنگھ پوری، پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے وزیر مملکت جناب ایس ایس اہلووالیہ، نیتی آیوگ کے سی ای او جناب امیتابھ کانت اور مشن ڈائرکٹر اے آئی ایم جناب راماناتھن رمنن نے بھی شرکت کریں گے۔

 اٹل نیو انڈیا چیلنج کے تحت جو پانچ وزارتوں کی شراکت سے چلائی جائے گی، اے آئی ایم امکانی جدت طرازوں/ ایم ایس ایم ای / اسٹارٹ اپ کو مدعو کرے گی کہ وہ آب و ہواسے مطابقت رکھنے والی  زراعت، اسمارٹ نقل و حمل، رولنگ اسٹاک کی دیکھ بھال کے بارے میں پیشگی معلومات اور کچرے کے بندوبست جیسے 17میدانوں  ، جن پر خاص توجہ دینے کے لیے ان کی نشاندہی کی گئی ہے،جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مارکیٹ کے لیے تیار مصنوعات ڈیزائن کریں۔

ان درخواست دہندگان کو جو ٹیکنالوجی تیار کرنے کی اہلیت، رجحان اور صلاحیت کا مظاہرہ کریں گے، ایک کروڑ رروپے تک  کی امداد دی جائے گی۔ اس امداد کے علاوہ انہیں ان مصنوعات کو تجارتی شکل دینے کے لیے مختلف مرحلوں میں، ضرورت کے مطابق ضمنی طور پر ہدایتیں، رہنمائی، حوصلہ افزائی اور دیگر سہولیات فراہم کرائی جائیں  گی۔

 

***********

 

U-2258



(Release ID: 1530117) Visitor Counter : 69


Read this release in: English