ریلوے کی وزارت
ریلوے نے پیداوار میں اضافے کے لئے لوکو موٹیو شیڈیولنگ میں جدت طراز تجزیاتی تصور پیش کیا
Posted On:
16 MAR 2018 2:57PM by PIB Delhi
نئیدہلی ، 16 مارچ ۔ہندوستانی ریلوے نے بجلی او رڈیزل سے چلنے والی مسافر گاڑیوں کے زیادہ سے زیادہ استعمال کے لئے ایک جدت طراز تجزیاتی تصور کا خاکہ پیش کیاہے ،جس میں سافٹ وئیر پر مبنی میتھ میٹکل ڈسیزن سپورٹ سسٹم شامل ہے ، جس کا مقصد ریلوے انجنوں کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے ۔
ریلوے میں سردست بجلی اور ڈیزل سے چلنے والے 3300 انجنوں کا بیڑہ موجود ہے ۔ یہ انجن ملک بھر میں مسافر گاڑیاں چلاتے ہیں ۔ علاوہ ازیں لوکو موٹیو لنکس کے نام سے موسوم سائیکلک شیڈیولز کے ذریعہ بھی یہ مسافر گاڑیاں چلائی جاتی ہیں ۔ بعد ازاں مختلف علاقوں کے لئے مقررہ گاڑیوں کی آمدورفت کی خاطر 16 متعلقہ علاقے دستی طور سے بھی لوکو موٹیو لنک تیار کرتے ہیں ۔ ریلوے کی وزارت نے ماہرین کی مددسے ملک گیر سطح پر مسافر گاڑیوں کو چلانے کے لئے انجنوں کو زیادہ سے زیادہ استعمال کئے جانے کے لئے سافٹ وئیر پر مبنی ڈسیزن سپورٹ سسٹم تیار کیا ہے ، جس پر عمل درآمد بھی کیا جارہا ہے ۔ڈسیزن سپورٹ سسٹم وقت کے جدول کے لحاظ سے سبھی مسافر گاڑیاں چلانے کے لئے مطلوب انجنوں کی تعداد میں کمی کا میتھ میٹکل ماڈل تیار کرتا ہے ،جس میں انجنوں کی دیکھ بھال اور کام کاج کی ضرورتوں کا بھی خیال رکھا جاتا ہے ۔
اس سلسلے میں ریلوے بورڈ کے ٹرانفارمیشن سیل انجنو ں کے زیادہ سے زیادہ استعمال کی ایک پائلیٹ ایکسرسائز شروع کی ہے ، جس میں ملک کے تمام 16 علاقائی ریلویز شامل ہیں ۔اس کے نتیجے میں انجنوں کے رابطوں کو دوبارہ منظم کیا جاسکا ہے ،جس سے 30 ڈیزل اور 42 بجلی سے چلنے والے انجنوں کے استعمال کی بچت کرے گا ۔ جس سے تقریباََ 720 کروڑروپے کی بچت ہوگی۔ ان نظر ثانی شدہ رابطوں پر عمل درآمد کیا جارہا ہے ۔ مسافر گاڑیوں سے الگ ہونے والے 72 انجن اضافی مال گاڑیاں چلائے جانے میں استعمال کئے جائیں گے جن سے اضافی آمدنی ہوسکے گی۔
چونکہ مسافر گاڑیوں کے اوقات کار کی تیاری وقت کی تبدیلیوں کے خیال سے ایک فعال عمل ہے اور نئی گاڑیاں شروع کئے جانے اور برق کاری کے جاری عمل کے سبب ریلوں کی آمدورفت میں تبدیلیاں ناگزیر ہوجاتی ہیں ۔ اس لئے ریلوے کی وزارت نے سال 19-2018 کے بجٹ میں سی آر ایس کے ذریعہ روبہ عمل لائے جانے والے اس منصوبے کی منظوری دی ہے ۔ جس میں ریلوے میں ڈسیزن سپورٹ سسٹم سافٹ ویئر کے استعمال سے لوکو موٹیو لنک کے عمل کو باقاعدگی سے بنایا جاسکے ۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
م ن ۔س ش۔رم
U-1502
(Release ID: 1524793)
Visitor Counter : 170