وزارت دفاع

انڈین نول پلیسمنٹ ایجنسی کی نئی ویب سائٹ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 14 MAR 2018 8:30PM by PIB Delhi


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001WQU6.jpg

 

نئیدہلی  ، 15 مارچ ۔ہندوستانی بحریہ نے  بحریہ کے  بزرگوں  ، بیواؤں اور ان کے متعلقین کے لئے ایک نیا پلیسمنٹ پورٹل شروع کیا ہے ۔  یہ نئی ویب سائٹ  میسرز سلور ٹچ نامی ادارے کے ذریعہ فروغ دی گئی ہے جبکہ  اس کے تخلیقی زاوئے کی تخلیق  میسرز ویڈن  اینڈ کنیڈی کے ذریعہ کی گئی ہے ۔    

          یاد رہے کہ      اپنی عمر کے 30 سے 40  برسوں میں   بڑی تعداد  میں   ہنر مند افراد   ہندوستانی بحریہ کو خیر باد  کہہ دیتے ہیں تاکہ   ہندوستان کے لئے ایک جواں سال جنگجو فوج  کو یقینی  بنایا جاسکے  ۔ بحریہ کے بزرگوں پر مشتمل   اس تربیت یافتہ گروپ      کی خدمات    انڈین نول پلیسمنٹ ایجنسی  (آئی این پی اے ) کے ذریعہ  نئی صلاحیتوں کے حصول کی خاطر کارپوریٹ سیکٹر کو دستیاب کرائی جاتی ہیں ۔  بحریہ کے سبکدوش عملے کو    نئے مواقع دستیاب کرانے کی غرض سے ہندوستانی بحریہ نے    مونسٹر  ڈاٹ کام   کے ساتھ ایک معاہدے پردستخط کئے ہیں ۔ یہ ادارہ  (آئی این پی اے )  میں شامل لوگوں  کو  مونسٹر ڈاٹ کام سے  ملازمتوں  کے مواقع کی معلومات فراہم کراتا ہے ۔ یاد رہے کہ مونسٹر انڈیا  نے    آئندہ بارہ ماہ کے دوران    ملازمتوں کے  ایک ہزار سے زائد مواقع کی فہرست سازی کی ہے ۔ جس کے نتیجے میں  سال  2020  تک   اس کے معینہ نشانے کی تعداد   2000 مواقع تک ہوجائے گی۔ یہ شراکتداری   کیپٹل گڈس کی صنعتوں ،آئی ٹی  ،سکیورٹی اور اسپیس  ،   انفارمیشن ٹکنالوجی   اورایم ایس ایم ای  میں دستیاب  ملازمتوں کے مواقع کی شناخت کرے گا ۔  یہ مواقع ہندوستانی بحریہ کے بزرگ افسران کے  تربیت یافتہ گروپ کو فراہم کرائے جائیں گے ۔

 

U-1459


(ریلیز آئی ڈی: 1524567) وزیٹر کاؤنٹر : 60
یہ ریلیز پڑھیں: English