زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

وزیرزراعت جناب رادھاموہن سنگھ   نے کرشی اُنّتی میلہ سے متعلق تعارفی پریس کانفرنس سے خطاب کیا


میلے کا انعقاد 16سے 18مارچ ، 2018کے دوران کیاجائے گا

وزیراعظم ، جناب نریندرمودی، 17مارچ ،2018کو جیوک کھیتی پورٹل کا افتتاح کریں گے اور 25کے وی کے ایس کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ وزیراعظم ، جناب نریندرمودی کرشی کرمن ایوارڈ اورپنڈت دین دیال اپادھیائے کرشی وگیان پروتساہن پرسکار بھی تفویض کریں گے

प्रविष्टि तिथि: 14 MAR 2018 4:14PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،15؍مارچ :زراعت اورکاشتکاروں کی فلاح وبہبود کی وزیر، جناب رادھاموہن سنگھ نے کل آئندہ منعقد ہونے والے کرشی اُنّتی میلہ ۔2018سے متعلق تعارفی پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ مذکورہ سہ روزہ سالانہ کرشی انّتی میلے کا اہتمام 16سے 18مارچ ، 2018کے دوران میلہ گراونڈ ، آئی اے آرآئی ، پوسا ، نئی دہلی میں کیاجارہاہے ۔ کرشی وگیان میلہ (زرعی سائنسی میلہ) کا آغاز 1972میں ہواتھا ، اوریہ میلہ زرعی تحقیق کی بھارتی کونسل ( آئی سی اے آر) کی ازحد اہم سالانہ تقریب ہے اوراس کا انعقاد  آج تک پابندی سے ہوتاآرہاہے ۔

          اس میلے کے انعقاد کا  مقصد،جدید  تکنالوجی ترقیات کےبارے میں زرعی برادری  میں بڑے پیمانے پربیداری پیداکرنا اوراس تکنالوجی کے استعمال سے متعلق رد عمل اورتاثرات کا حصول بھی ہے ،جوادارے کو مستقبل کی تحقیقی    حکمت عملیاں وضع کرنے  میں معاون ہوتا ہے ۔اس  میلے کا اہتمام ہرسال زرعی تحقیق اور تکنالوجی منتقلی کے ترجیحاتی شعبوں  میں ایک مخصوص موضوع کے تحت  کیاجاتاہے ۔

          اسی طرز پر کرشی اُنّتی میلہ کا اہتمام 16 اور18، مارچ ، 2018کے دوران میلہ گراونڈ، آئی اے آرآئی ، پوسا ، نئی دہلی میں کیاگیاہے ۔ توقع کی جاتی ہے کہ لاکھوں کاشتکاراس میلے میں شرکت کریں گے ۔ کرشی وگیان کیندروں (کے وی کے ایس )، ریاستی زرعی یونیورسٹیاں (ایس اے یو ایس ) ، ریاستی زرعی /باغبانی محکمے ، صنعت کارحضرات ، زراعت سے وابستہ نجی ایجنسیاں بھی اس میلے میں شرکت کریں گی ۔

          محترم وزیراعظم ، جناب نریندرمودی 17مارچ ، 2018کو اس میلے کے دوران کاشتکاروں ، زرعی سائنسدانوں اور دیگرمندوبین سے خطاب کریں گے ۔ جناب نریندرمودی جیوک کھیتی پورٹل کا افتتاح بھی کریں گے اور 25کے وی کے کے لئے سنگ بنیاد بھی رکھیں گے ۔ موصوف کرشی کرمن ایوارڈ اور پنڈت دین دیال اپادھیائے کرشی وگیان پروتساہن پرسکار بھی تفویض کریں گے ۔میلے کی نمایاں جھلکیاں درج ذیل ہیں ۔

*800سے زائد اسٹال لگائے جائیں گے

*جدید ترین زرعی اور ذیلی شعبوں سے متعلق تکنالوجیوں کو ملاحظے کے لئے پیش کیاجائےگا

*چھوٹے پیمانے کی آبپاشی ، مستعمل پانی کا استعمال ، مویشی پالن (پشودھن) اور ماہی پروری وغیرہ کے موضوعات پربراہ راست عملی نمونے بھی دکھائے جائیں گے

*مذاکرات اورکانفرنسوں کا اہتمام کیاجائے گا

موضوعات سے متعلق پویلین بھی درج ذیل امور پراحاطہ کریگا

*تھیم پویلین :2022تک کاشتکاروں کی آمدنی کو دوگنا کرنا

*نامیاتی کاشتکاری پرجیوک مہاکمبھ

*سہکارسملین

*ان پٹس کے لئے پویلین (بیج ، کیمیاوی کھادیں ، کیڑے مکوڑے مارنے کی دوائیں ، سپلائی ایجنسیاں )

*باغبانی /ڈیری ، مویشی پالن ، ماہی پروری

*آئی سی اے آر/آئی اے آرآئی

*کپڑے کی صنعت کی وزارت ، خوراک ڈبہ بندی کی وزارت ، اورصنعت ، تجارت کی وزارت اور شمال مشرقی کونسل کے اسٹال بھی یہاں نصب کئے گئے ہیں ۔

 

U-1456


(रिलीज़ आईडी: 1524554) आगंतुक पटल : 79
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Tamil , English