وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے چار ریاستوں میں کھلے میں رفع حاجت سے آزادی سے متعلق اہداف کی سمت میں ہوئی پیش رفت کا جائزہ لیا

Posted On: 13 MAR 2018 8:01PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 13؍مارچ /  وزیراعظم  جناب نریندر مودی نے آج 4ریاستوں ، اترپردیش، بہار، اڈیشہ اورجموں و کشمیر کے کلکٹروں کے ساتھ تبادلۂ خیال کیا۔ انہوں نے ان ریاستوں میں  کھلے میں رفع حاجت سے آزادی سے متعلق اہداف کی سمت میں ہوئی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

 وزیراعظم نے ان ریاستوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ سوؤچھ بھارت اور صفائی ستھرائی سے متعلق اہداف کی سمت میں  کئے گئے کاموں سے متعلق اپنے خیالات اور تجربات مشترک کریں۔ انہوں نے زور دے کر کہاکہ اس کام کی تکمیل کیلئے اس سے بہتر کوئی ترغیب نہیں ہو سکتی کہ ہم اسے مہاتما گاندھی کے 150ویں یوم پیدائش  پر مکمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ پیش رفت پر نظر رکھنےکیلئے ضلع سطح پر ٹیمیں تشکیل دی جانی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ اس مشن کو ایک جَن آندولن یعنی عوامی تحریک میں تبدیل کرنے کیلئے کوششیں کی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں وسیع تر بیداری پیدا کرنے کے کام میں طلبہ اور اسکولی بچے کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔

 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔  ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔  ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

( م ن ۔  م م  ۔ ک ا)      ( 13 – 03 – 2018 )

U. No. 1411


 



(Release ID: 1524220) Visitor Counter : 80


Read this release in: English