وزارات ثقافت
محکمٔہ آثارِ قدیمہ کے تحت مرکز کے زیر حفاظت 3686 یادگار تاریخی عمارتیں / مقامات
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
13 MAR 2018 12:01PM by PIB Delhi
نئی دہلی ، 13 مارچ ۔ماحولیات ، جنگلات اورتبدیلی ماحولیات کے امور کے وزیر مملکت ڈاکٹر مہیش شرما نے لوک سبھا میں اپنے ایک تحریری جواب میں بتایا کہ آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی ) یعنی محکمہ آثار قدیمہ کےتحت 3686 یادگار تاریخی عمارتیں اور مقامات مرکزی سرکار کے زیر حفاظت ہیں ۔ قلعوں اور مندروں سمیت ان تاریخی مقامات کی دیکھ بھال اوررکھ رکھاؤ وسائل کی دستیابی کی بنیاد پر باقاعدگی سے کیا جاتا ہے ۔ یہ مقامات بہتر حفاظت اور دیکھ بھال کے سبب بہتر حالت میں موجود ہیں ۔
واضح ہوکہ نیشنل کلچر فنڈ (این سی ایف ) کےتحت پبلک سیکٹر کے متعدد اداروں اور مالیاتی اداروں نے ان مقامات پر مختلف سہولیات کی فراہمی کے لئے سرمایہ دستیاب کرایا ہے ۔ اسی طرح حال ہی میں وزارت سیاحت کی جانب سے شروع کی جانے والی اڈاپٹ اے ہیریٹیج یعنی ’’ایک وراثت اپناؤ ‘‘ اسکیم کےتحت متعدد پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کی کمپنیوں کو یادگار تاریخی مقامات پر سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی کی غرض سے ایک تاریخی یادگار اپنانے کی دعوت دی گئی ہے ۔
ملک میں مرکز کے زیر حفاظت یادگار تاریخی عمارات / مقامات کی تفصیل :
|
نمبر شمار
|
ریاست کا نام
|
تاریخی عمارات / مقامات کی تعداد
|
-
|
آندھرا پردیش
|
129
|
-
|
اروناچل پردیش
|
03
|
-
|
آسام
|
55
|
-
|
بہار
|
70
|
-
|
چھتیس گڑھ
|
47
|
-
|
دمن ودیو (مرکز کے زیر انتظام علاقہ)
|
12
|
-
|
گوا
|
21
|
-
|
گجرات
|
203
|
-
|
ہریانہ
|
91
|
-
|
ہماچل پردیش
|
40
|
-
|
جموں وکشمیر
|
69
|
-
|
جھارکھنڈ
|
13
|
-
|
کرناٹک
|
506
|
-
|
کیرل
|
28
|
-
|
مدھیہ پردیش
|
292
|
-
|
مہاراشٹر
|
285
|
-
|
منی پور
|
01
|
-
|
میگھالیہ
|
08
|
-
|
میزورم
|
01
|
-
|
ناگا لینڈ
|
04
|
-
|
مرکز کے زیر انتظام خطہ ۔ دہلی
|
174
|
-
|
اوڈیشہ
|
79
|
-
|
پڈوچیری (مرکز کے زیرانتظام علاقہ)
|
07
|
-
|
پنجاب
|
33
|
-
|
راجستھان
|
162
|
-
|
سکّم
|
03
|
-
|
تلنگانہ
|
08
|
-
|
تامل ناڈو
|
413
|
-
|
تری پورہ
|
08
|
-
|
اترپردیش
|
743
|
-
|
اتراکھنڈ
|
42
|
-
|
مغربی بنگال
|
136
|
|
|
کُل میزان
|
3686
|
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
م ن ۔س ش۔ رم
U-1386
(ریلیز آئی ڈی: 1524023)
وزیٹر کاؤنٹر : 145