وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم کی ناری شکتی پُرسکارحاصل کرنے والی خواتین سے ملاقات

Posted On: 09 MAR 2018 7:46PM by PIB Delhi

نئی دہلی،09 مارچ2018؍وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ناری شکتی پُرسکار پانے والی خواتین سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے’’سیوا پرم دھرم‘‘ کو ہماری ثقافت کا ایک لازمی جزو قرار دیا ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ان ایوارڈ یافتگان نے دوسروں کی خدمت کے مشن کے تحت اپنی زندگیاں وقف کردی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی خدمات ان کی کوششوں سے فیضیاب ہونے والوں کے مقابلے کہیں زیادہ ہیں اور سماج کے لئے ایک تحریک کے طورپر انہوں نے اپنی خدمات انجام دی ہیں۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا کہ ملک  سسٹر نویدتا کی 150ویں سالگرہ منا رہا ہے جو بے لوث خدمت کا پیکر تھیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سماج کی خدمت کے لئے کی جانے والی کوششیں بھارتی اقدار کا حصہ ہیں اور دھرم شالہ ، گؤ شالہ یہاں تک کہ تعلیمی سرگرمیوں میں بھی اس کی جھلک پورے ملک میں دیکھنے کو ملتی ہے۔ اس موقع پر خواتین اور بہبود اطفال کی وزیر محترمہ مینکا گاندھی موجود تھیں۔

 

م ن۔ن ا۔ن ع

(09.03.2018)

U: 1327

 



(Release ID: 1523585) Visitor Counter : 58


Read this release in: English