نیتی آیوگ
نیتی آیوگ نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر وومین انٹر پرینیئر شپ پلیٹ فارم کا آغازکیا
Posted On:
08 MAR 2018 4:13PM by PIB Delhi
نئی دہلی ، 08 مارچ ۔نیتی آیوگ نے آج عالمی یوم خواتین کے موقع پر وومین انٹرپرینئیرشپ پلیٹ فارم (ڈبلیو ای پی ) کا آغاز کیا ۔ اس منصوبے کا مقصد ملک بھر کی خواتین کے لئے ایسا سازگار ماحولیاتی نظام تیار کرنا ہے ،جس میں وہ اپنے کاروباری عزائم کی تکمیل کرسکیں ، اپنے جدت طراز اقدامات کو بلندیوں تک لے جاسکیں اور اپنے کاروبار کے لئے پائیدار اور طویل مدتی حکمت عملی وضع کرسکیں ۔
نیتی آیوگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب امیتابھ کانت نے راجدھانی میں واقع نیتی آیوگ کے احاطے میں ڈبلیو ای پی کا آغاز کیا ۔ اس اس تقریب میں ہندوستان میں اقوام متحدہ کے ریذیڈینٹ کوآرڈی نیٹر جناب یوری افانسیف ، کیلاش کھیر ، صنعتی دنیا سے تعلق رکھنے والی سرکردہ شخصیات ڈبلیو ای پی کا مرکزی خیال ناری شکتی ہے ،جسے معروف گلوکار جناب کیلاش کھیر نے اپنے ایک نغمے میں بیان کیا ہے ۔اس موقع پر اس کا بھی اجرا کیا گیا ۔
اس موقع پر وومین ٹرانسفارمنگ انڈیا ایوارڈ 2018 کی نامزدگیا ں بھی جناب امیتابھ کانت اور جناب یوری افانسیف نے پیش کیں ۔ نیتی آیوگ کی مشیر صنعت محترمہ انا رائے کی سربراہی میں قائم کیا جانے والا یہ پلیٹ فارم ایسی کاروباریوں کی تعداد میں اضافہ کرے گا جو ایک بااختیار اور فعال نئے ہندوستان کی تخلیق کریں گی ۔ یہ عزائم اس کے ان تین ستونوں سے نمائندگی پائیں گے ، جو اچھاشکتی یعنی قوت ارادی ، گیا ن شکتی (علم ) اور کاروباری امور میں خاتون کاروباریوں کی معاونت کے لئے ہموار ماحول تیار کرے گا اور کرم شکتی (کاروبار شروع کرنے اور اسے بلندیوں پر لے جانے میں کھل کر مدد کرنا ) شامل ہیں ۔
ڈبلیو ای پی صنعتی دنیا سے شراکتداری کے وسیع ترفریم ورک میں کام کرے گا جس میں صنعتی شعبوں کی قید نہیں ہوگی ۔قرض کی فراہمی ، سی آر آئی ایس آئی ایل کے ذریعہ کسی خاتون کی سربراہی میں چلائے جانے والے اسٹارٹ اپ پروگرام کی اندازہ کاری اور ڈی آئی سی ای کے ذریعہ دس کروڑ روپے کا فنڈ مقرر کئے جانے کے ذریعہ اکیویٹی کی سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لینا ہے ۔
اس پروگرام کے دیگر شراکتداروں میں شاپ کلیوز ڈاٹ کام بھی شامل ہے ۔جس نے انٹرن شپ اور نیک نیت سرپرستی کی پیش کش کی ہے جبکہ منودیشی فاؤنڈیشن نے ڈجیٹل مالیاتی خواندگی ممکنہ خاتون کاروباریوں کو دستیاب کرانے کی پیش رفت کی ہے ۔بعض دیگر سرکردہ کارپوریٹ اداروں اور این اے ایس ایس سی او ایم ،سی آئی ایل ، ایف آئی سی سی آئی ، ایس آئی ڈی بی آئی اور فیس بک جیسے بڑے کارپوریٹ اداروں نے ڈبلیو ای پی کو کاروبار میں مددکرنے ،رکنیت میں اضافہ کرنے اور خاتون کاروباریوں کے لئے دیگر اقسام کی اسٹارٹ اپ سپورٹ پیش کرنے کی پیش کش کی ہے ۔
خاتون کاروباریوں میں اس پلیٹ فارم کے بارے میں معلومات حاصل کرنے اور ا س کے تصورات اوراقدامات کی معلومات حاصل کے لئے زبردست دلچسپی پیدا ہوگئی ہے ۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
م ن ۔س ش۔ رم
U-1283
(Release ID: 1523283)
Visitor Counter : 97