وزارت دفاع
فوجی کیمپوں پر دہشت گردانہ حملے
प्रविष्टि तिथि:
05 MAR 2018 5:42PM by PIB Delhi
نئی دہلی،5/مارچ۔ دفاع کے وزیر مملکت ڈاکٹر سبھاش بھامبرے نے آج راجیہ سبھا میں رکن پارلیمنٹ جناب موتی لال ووہرا کے ذریعے پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں اطلاع فراہم کی کہ گزشتہ تین برسوں کے دوران جموں و کشمیر میں واقع فوجی کیمپوں پر دہشت گردانہ حملے ہوئے ہیں۔ ان دہشت گردانہ حملوں میں سنجوان ملیٹری چھاؤنی پر حملہ اور سری نگر کے کرن نگر میں واقع سی آر پی ایف کیمپ میں دہشت گردوں کے ذریعے داخل ہونے کی کوشش شامل ہیں۔
حکومت نے دفاعی افواج کے لئے نصب کردہ دفاعی آلات کے تحفظ کے لئے وسیع رہنما خطوط جاری کئے ہیں۔ مذکورہ رہنما خطوط کے مطابق دفاعی افواج نے متعدد کارروائیاں کی ہیں۔ ان کارروائیوں میں فوجی اڈوں کی زمرہ بندی، دفاعی صلاحیتوں کو اکٹھا کرنے کے لئے انٹلیجنس کی تشخیص اور جدیدکاری، فوجی جوابی کارروائی میکانزم کو مستحکم کرنا، بغیر پائلٹ والے فضائی طیاروں کو تیار کرنا اور تمام فوجی تنصیبات کی سکیورٹی کا وقتاً فوقتاً جائزہ لینا جیسے امور شامل ہیں۔ علاوہ ازیں آرمی وقفے وقفے سے دہشت گردانہ حملوں کے واقعات اور سکیورٹی کی کمیوں کا گہرائی سے جائزہ لیتی ہے۔ سکیورٹی کی یہ کمیاں مختلف واقعات سے اخذ کی جاتی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U-1173
(रिलीज़ आईडी: 1522568)
आगंतुक पटल : 69
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English