وزارت دفاع
اے ٹی جی ایم ناگ کی کامیاب پرواز
Posted On:
01 MAR 2018 11:54AM by PIB Delhi
نئی دہلی ،یکم ؍مارچ :2ٹینک شکن گائیڈیڈ میزائیلوں (اے ٹی جی ایم ) ناگ پرواز کا کامیاب تجربہ، کل صحرائی صورتحال میں دوٹینک نشانوں پرمختلف رینج اور اوقات میں کیاگیا۔ ناگ اے ٹی جی ایم دفاعی تحقیق اورترقیات ادارے ( ڈی آرڈی او) کے ذریعہ وضع کردہ ہے اورکل کی پرواز جوآزمائشی تھی، اس نے ایک مرتبہ پھراس کی صلاحیت پرمہرلگائی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی اس میزائیل کی ترقیاتی تجربہ والی پروازوں کا سلسلہ مکمل ہوگیاہے اوراب یہ شمولیت کے لئے بھی تیارہے ۔
میزائیلوں اورکلیدی نظام کے ڈائرکٹرجنرل ڈاکٹرجی ستیش ریڈی نے کہاہے کہ کامیاب تجربہ پروازوں کے ساتھ اے ٹی جی ایم سے وابستہ تکنالوجیاں مختلف حالات میں اس طریقے سے نشانوں کے لئے بروئے کارلائی جاسکتی ہیں ، یہ بات اب پائے ثبوت کو پہنچ چکی ہے ۔ ڈی آرڈی اوکے چیئرمین اورسکریٹری ، محکمہ دفاع تحقیق و ترقیات ڈاکٹرایس کرسٹوفرنے‘ ناگ ’ٹیم کو اس کامیابی پرمبارکباد پیش کی ہے ۔
***************
U-1139
(Release ID: 1522212)