بھارتی چناؤ کمیشن
اسمبلی انتخابات کیلئے 4بجے تک ناگالینڈ میں 75فیصد اور میگھالیہ میں 67فیصد پولنگ
ناگالینڈ میں سبھی پولنگ مراکز میں وی وی پیٹ، ایک دویانگ پولنگ مرکز، خواتین کے زیرانتظام 178پولنگ مراکز، میگھالیہ کی پولنگ لسٹ میں خواتین رائے دہندگان کی تعداد مردوں سے زیادہ، 67فیصدخواتین پولنگ مراکز، 63مثالی پولنگ مراکز، میگھالیہ میں ہر ایک پولنگ بوتھ میں پہلے پانچ رائے دہندگان کو جلد ووٹ ڈالنے کے لئے سی ای او کے ذریعہ تمغہ
प्रविष्टि तिथि:
28 FEB 2018 1:55PM by PIB Delhi
نئی دہلی،28/فروری۔ میگھالیہ اور ناگلینڈ اسمبلی کے لئے آج ووٹنگ ہوئی۔ ناگالینڈ اور میگھالیہ میں بڑی تعداد میں ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ ناگالینڈ میں 4بجے تک 75فیصد اور میگھالیہ میں 67فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ کئی پولنگ مراکز پر ووٹروں کی لمبی قطاریں تھیں، اس لئے ووٹنگ ختم ہونے پر فیصد اور بڑھنے کی امید ہے۔
میگھالیہ کے 59 اسمبلی حلقوں میں 3025 پولنگ بوتھ بنائے گئے تھے۔ ایک اسمبلی حلقہ -43 ولیم نگر (ریزروڈ) حلقے میں این سی پی کے ایک امیدوار کی 18 فروری 2018 کو موت ہوجانے کی وجہ سے ووٹنگ ملتوی کردی گئی تھی۔ ناگالینڈ میں 59 اسمبلی حلقوں کے لئے 2156 پولنگ مرکزوں میں ووٹ ڈالے گئے۔ ایک اسمبلی حلقے میں امیدوار بلامقابلہ چن لیا گیا۔ اکادکا واقعات کو چھوڑکر ووٹنگ کا عمل عام طور پر پرامن رہا۔
ووٹوں کی گنتی 3 مارچ 2018 کو ہوگی۔
ناگالینڈ میں کچھ جغرافیائی چیلنجز ہیں۔ 103 پولنگ مرکزوں کے لئے پولنگ کارکنان کو ووٹنگ کے دو دن پہلے یعنی 25 فروری کو روانہ ہونا پڑا اور ان میں سے کئی لوگوں کو اپنے پولنگ مرکزوں پر پہنچنے کے لئے کئی گھنٹے پیدل چلنا پڑا۔ کل ہوئی زبردست بارش کے سبب کئی پولنگ کارکنان کو اپنی گاڑیاں راستے میں چھوڑکر کئی کلومیٹر پیدل سفر کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں ایک سو سے زیادہ پولنگ کارکنان کل رات 11بجے کے بعد پولنگ مرکزوں پر پہنچے۔
بھارت کے انتخابی کمیشن نے ووٹ ڈالنے کے عمل کی مختلف سرگرمیوں کا تجزیہ کرنے کے لئے 26 عام مشاہد، 22 اخراجات کے مشاہد، 11 پولیس مشاہد اور کل 432 مائکرو مشاہد مقرر کئے تھے۔
533 مقامات پر ویب کاسٹنگ کی گئی تھی۔ دیگر سبھی پولیس تھانوں پر ویڈیوگرافی کی گئی۔
ناگالینڈ کے سی ای او کے ذریعے جو نئے اقدامات کئے گئے ہیں، ان میں سبھی پولنگ اسٹیشنوں پر وی وی پیٹ نصب کئے گئے، ایک دویانگ پولنگ اسٹیشن قائم کیا گیا، جو پولنگ اسٹیشن نمبر-15 ووکھا ٹاؤن میں قائم کیا گیا تھا۔ 178 ایسے پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے جن پر صرف خواتین کا عملہ تعینات کیا گیا تھا۔
530 علاقوں کو حساس قرار دیا گیا تھا اور سبھی حساس علاقوں میں اعتمادسازی کے اقدامات کئے گئے تھے۔ پہلی مرتبہ ایسا کیا گیا ہے کہ 55 افسران کو آر او کے طور پر تعینات کرکے ریٹرننگ افسر کی کارکردگی کو کئی جگہ تقسیم کیا گیا ہے، جسے سیاسی پارٹیوں نے کافی زیادہ سراہا۔ آئی وی آر ایس پر مبنی پولنگ کے دن کے اعداد و شمار اکٹھا کرنے کا نظام، جس سے اعداد و شمار بروقت جمع کرنے میں آسانی ہوئی۔
میگھالیہ انتخابات 2018 کے لئے اہم اعداد و شمار میں مندرجہ ذیل امور شامل ہیں:
59 اسمبلی حلقوں میں 913683 خواتین اور 896135 مردوں سمیت کل 1809818 رائے دہندگان تھے۔ یہ ان چند ریاستوں میں سے ایک ہے جہاں خواتین کی تعداد ووٹر لسٹ میں مردوں سے زیادہ ہے۔ہر پولنگ اسٹیشن میں پہلے پانچ ووٹروں کو جلد ووٹ ڈالنے سے متعلق تمغے دیے گئے۔ 67 ایسے پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے جن پر صرف عورتیں تعینات تھیں۔ 63 مثالی پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے۔ ریاست میں 18 سے 19 سال کے گروپ میں تقریباً 4.5 فیصد رائے دہندگان ہیں، جن میں زبردست جوش و جذبہ پایا جاتا ہے۔ پولنگ ڈیوٹی پر 22 ہزار سے زیادہ غیرفوجی ملازمین کو تعینات کیا گیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U-1114
(रिलीज़ आईडी: 1522004)
आगंतुक पटल : 137
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English