ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

کھلیانوں میں کام کرنے کے بارے میں سوچ کو ختم کرنے اور تال میل پیدا کرنے کے تئیں مل کرنے کی ضرورت ہے: ڈاکٹر ہرش وردھن


ماحولیات کی وزارت میں بین وزارتی تال میل میٹنگ منعقد ہوئی

Posted On: 22 JAN 2018 7:02PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،23/جنوری۔ ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی، سائنس و ٹیکنالوجی اور زمینی علوم کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے اس بات پر ضرورت پر زور دیا کہ کھلیانوں میں کام کرنے سے متعلق سوچ کو ختم کرنے اور ٹیکنالوجی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے، تال میل قائم کرنے کے تئیں مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیر موصوف کی صدارت میں پانچ وزارتوں ؍ محکموں کی بین وزارتی تال میل میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے، جو اندرا پریاوَرن بھون میں منعقد ہوئی، ڈاکٹر ہرش وردھن نے متعلقہ وزارتوں اور محکموں سے زور دے کر کہا کہ وہ ان تکنیکی باتوں کے درمیان مشترکہ چیزوں کی شناخت کریں، جو مختلف فریقوں کے لئے فائدہ مند ہوسکتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سبھی طرح کی پریشانیوں کو سائنس کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے، البتہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اشتراک پر مبنی کوششوں اور تال میل کو فروغ دینے کا راستہ اپنائیں۔ وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمہ (ڈی ایس ٹی)، سائنسی اور صنعتی تحقیق کے محکمہ (ڈی ایس آئی آر)، بایوٹیکنالوجی کے محکمہ (ڈی بی ٹی) اور زمینی علوم کی وزارت (ایم او ای ایس) کے مابین عمدہ تال میل قائم ہوچکا ہے اور اب اسے ایم او ای ایف سی سی میں بھی دہرایا جانا چاہئے۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے یہ بھی کہا کہ سی ایس آئی آر، ڈی ایس ٹی، ڈی بی ٹی اور ایم او ای ایس میں تحقیق کی عمدہ صلاحیت موجود ہے اور ماحولیات کی وزارت کو اس سے کافی فائدہ ہوسکتا ہے۔ 

واضح مقاصد تیار کرنے اور مقررہ وقت کے اندر اندر قدم اٹھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ ایک ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے گا اور ایم او ای ایف سی سی، ایک سکریٹریٹ کے طور پر کام کرے گا، جبکہ ہر وزارت اپنا ایک مرکزی افسر نامزد کرے گی۔ انھوں نے یہ بات بھی زور دے کر کہی کہ اگلے ایک سال کے اندر اندر ان سارے اقدامات کے نتائج نکلنے چاہئیں۔ وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ مشترکہ ورکنگ گروپ کی میٹنگیں ہر مہینے ہوں گی اور وزارت کی سطح پر ایک سہ ماہی میٹنگ بھی منعقد کی جائے گی، البتہ انھوں نے اشارہ دیا کہ اس میٹنگ میں سبھی متعلقہ وزارتوں کے سبھی متعلقہ گروپ شرکت کریں گے۔ 

U-449
 



(Release ID: 1517476) Visitor Counter : 65


Read this release in: English