بھارتی چناؤ کمیشن

مدھیہ پردیش قانون ساز اسمبلی کی خالی نشستوں کے ضمنی انتخابات کاپروگرام

Posted On: 19 JAN 2018 2:05PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔19؍جنوری۔مدھیہ پردیش کی ریاستی قانون ساز اسمبلی کے 27۔کولراس اور 34 ۔منگاؤلی اسمبلی حلقہ انتخابات کی نشستیں خالی ہیں۔ انہیں پر کرنے کی ضرورت ہے۔

اس سلسلہ میں مقامی تہوار، ووٹر لسٹ موسمی حالات وغیرہ جیسے مختلف اسباب پر غوروخوض کے بعد الیکشن کمیشن نے مذکورہ پروگرام کے مطابق ان خالی نشستوں کو پر کرنے کے لئے ضمنی انتخابات کرانے کافیصلہ کیا ہے۔

انتخابی عمل

ترتیب

علانیہ جاری ہونے کی تاریخ

30-01-2018(منگل)

پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری  تاریخ

06-02-2018(منگل)

کاغذات کی جانچ کی تاریخ

07-02-2018(بدھ)

نام واپس لینے کی آخری تاریخ

09-02-2018(جمعہ)

ووٹنگ کی تاریخ

24-02-2018(سنیچر)

ووٹوں کی گنتی کی تاریخ

28-02-2018(منگل)

وہ تاریخ جس سے قبل الیکشن  کا عمل مکمل ہوجائے گا

03-03-2018(سنیچر)

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ووٹر لسٹ

مدھیہ پردیش کے اسمبلی علقاہائے انتخابات 27۔ کلارس اور 34 ۔منگاؤلی سے متعلق یکم جنوری 2018 کو تیار کی گئی۔ ووٹر لسٹ ہی ضمنی انتخابات میں استعمال ہوگی۔

الیکٹرانک ووٹنگ مشین( ای وی ایم) اور وی وی پیٹ

الیکشن کمیشن نے تمام پولنگ اسٹیشنوں پر ضمنی انتخابات میں ای وی ایم اور وی  وی پیٹ کو استعمال میں لانے کافیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں ای وی ایم اور وی وی پیٹ معقول تعداد میں دستیاب کرائے گئے ہیں اور ان مشینوں کی مدد سے ووٹنگ کے عمل کو یقینی بنانےکے لئے تمام اقدامات کئے گئے ہیں۔

ووٹروں کی شناخت

ماضی کے طریقوں کے مطابق کمیشن نے مذکورہ بالا ضمنی انتخابات کے دوران ووٹ ڈالنے کے وقت رائے دہندگان کی شناخت کی جائے گی۔ پھر بھی اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کوئی بھی رائے دہندہ اپنی حق رائے دہی کے استعمال سے محروم نہ رہ جائے، ایسی حالت میں کہ ووٹر لسٹ میں اس کا نام موجود ہو۔ اس سلسلہ میں علیحدہ ہدایات جاری کی جائیں گی تاکہ ضمنی انتخاب کے وقت ووٹر کی شناخت کے لئے اضافی دستاویز کی جانچ کی جاسکے۔

ضابطہ اخلاق

ضابطہ اخلاق فور ی طور پر نافذالعمل ہوجائے گا ، جس میں ضمنی انتخاب منعقد ہونے والے اسمبلی حلقہ انتخاب کا پورا کا پور یا جزوی حصے کو  شامل کیا جائے گا ۔یہ ضابطہ اخلاق تمام امیدواروں ، سیاسی پارٹیوں اور متعلقہ ریاستی حکومت پر قابل عمل ہوگا۔ یہ ضابطہ اخلاق متعلقہ ریاست کے علاوہ مرکزی حکومت کے لئے بھی قابل عمل ہوگا۔

************

U-392

 



(Release ID: 1517204) Visitor Counter : 67


Read this release in: English , Hindi