خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

صدر جمہوریہ ہند کل راشٹرپتی بھون میں غیر معمولی خدمات انجام دینے والی خواتین کو اعزاز سے نوازیں گے

Posted On: 19 JAN 2018 1:10PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 19جنوری 2018/ صد ر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند کل ان غیر معمولی خواتین کی عزت افزائی کریں گے جو اپنے اپنے متعلقہ شعبوں میں ایک سنگ میل قائم کرنے والی پہلی خواتین ہیں۔ ایسی لگ بھگ 112 خواتین کو بچوں کی ترقی کی وزارت کی طرف سے زبردست تحقیقی عمل کے بعد منتخب کیا گیا جنہیں کل شام راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ کی جانب سے اعزازات سے نواز ا جائے گا۔ جن خواتین کو کل اعزاز سے نوازا جارہا ہے درحقیقت یہ وہ خواتین ہیں جو کسی بھی شعبے میں سنگ میل قائم کرنے والی پہلی خواتین ری ہیں، چاہے وہ شعبہ پہلی خاتون جج یا پہلی خاتون پورٹر کا ہو یا میزائل پروجیکٹ کی سربراہی کی پہلی خاتون رہی ہوں یا پہلی پارا ٹروپر یا پہلی اولمپئن خاتون رہی ہوں۔ 

خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ منیکا سنجے گاندھی نے کہا کہ ناری کو بااختیار بنانے کے جذبے کو قائم رکھتے ہوئے وزارت نے فرسٹ لیڈیز یعنی پہلی خواتین کو اہمیت دی ہے ۔ یہ فرنٹ لیڈیز روکاوٹوں ، معیارات اور ظالمانہ تصور اور سوچ کے راستے سے اوپر اٹھتے ہوئے اپنے اپنے شعبوں میں مہارات حاصل کرکے پہلی خواتین بنی ہیں۔ 

وزارت دفاع ، کھیلوں کی وزارت ، لیمکا بک آف ریکارڈس ، پریس کلپنگس اور انٹرنیٹ وغیرہ سمیت مختلف ذرائع کے ذریعہ 227 خواتین کی ایک فہرست مرتب کی گئی ہے۔ محترمہ مینکا سنجے گاندھی نے ججوں کے ایک زبردست پینل کے ہمراہ ان 112 خواتین کےناموں کو حتمی شکل دی جنہوں نے نمبر ایک بننے کے لئے زبردست جدوجہد کی۔ 

8 مارچ کو خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت ان خواتین کو ناری شکتی پرسکاروں سے نوازےگی جنہوں نے معاشرے کو کچھ دیا ہے اور اس کی خدمت کی ہے ۔ راشٹرپتی بھون میں جدوجہد یہ ناری شکتی پر سرکار سے ان خواتین کو نوازیں گے۔ ان پرسکاروں کے ساتھ ساتھ وزارت تسلیم کرنے کا ایک نیا نظام شروع کیا ہے جنہوں نے غیر معمولی شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ صدر جمہوریہ نے ان خواتین کی میزبانی کی تھی۔ 

U- 389



(Release ID: 1517202) Visitor Counter : 150


Read this release in: English , Hindi