وزارت دفاع

دفاعی صنعت کی ترقی سے متعلق میٹنگ


دفاعی پیداوار کے لئے صنعت کے ساتھ نئی حصے داری کا قیام

Posted On: 18 JAN 2018 6:36PM by PIB Delhi

نئی دہلی،19/جنوری۔ وزیر دفاع محترمہ نرملا سیتا رمن نے چنئی میں تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ جناب ایڈاپڈی کے پلانی سوامی کی موجودگی میں وزارت دفاع کے تحت دفاعی پیداوار کے محکمہ نے ایک دوروزہ ‘دفاعی صنعت کی ترقی سے متعلق میٹنگ’ کا افتتاح کیا۔ یہ تقریب چنئی میں کلائی ونار آرنگم میں منعقد کی گئی۔ اس میٹنگ کا مقصد نجی صنعت کے ساتھ نئی شراکت داری قائم کرنا ہے، تاکہ مرکزی حکومت کے میک اِن انڈیا قدم کے تحت دفاعی پیداوار میں خودانحصاری لائی جاسکے۔ 

میٹنگ میں دیسی طور پر پیداوار کئے جانے، درآمد کے متبادل اور جدید ترین ٹیکنالوجی کو شامل کئے جانے پر توجہ دی جائے گی۔ یہ تقریب وزارت کے اس قدم کا حصہ ہے کہ دفاعی مینوفیکچرنگ، خاص طور پر ایم ایس ایم ای میں نجی صنعتوں کے حصہ لینے کی حوصلہ افزائی کی جائے اور اسے آسان بنایا جائے۔ 

اس تقریب میں نجی کمپنیوں، خاص طور پر تمل ناڈو خطے کے وینڈروں کو دفاعی خریداری کی موجودہ پالیسی، دیسی پیداواریت اور ڈی پی ایس یو؍ او ایف ڈی کے آؤٹ سورسنگ کے طریقۂ کار کا ایک خاکہ پیش کیا جائے گا اور انھیں سرکاری پالیسی کے حالیہ اقدامات کی تازہ ترین جانکاری دی جائے گی، تاکہ دیسی پیداواریت اور آؤٹ سورسنگ اور اس سے پیدا ہونے والے موقعوں کو فروغ دیا جاسکے۔ 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محترمہ سیتارمن نے اعلان کیا کہ اگلی دفاعی نمائش کا اہتمام 11 اپریل سے 14 اپریل 2018 کے درمیان چنئی میں کیا جائے گا۔ 

U-390



(Release ID: 1517184) Visitor Counter : 79


Read this release in: English