وزارت سیاحت

سیاحت کی وزارت نے ہوٹل درجہ بندی سے متعلق رہنما خطوط کو آسان، شفاف اور ان کی مدت مقرر کرنے کے کام میں درپیش رکاوٹیں دور کیں

Posted On: 18 JAN 2018 12:42PM by PIB Delhi

نئی دہلی،18/جنوری۔ سیاحت کی وزارت نے ہوٹل درجہ بندی سے متعلق رہنما خطوط کو آسان، شفاف اور ان کی مدت مقرر کرنے کے کام میں درپیش رکاوٹیں دور کیں۔ درجہ بندی اور فیس کی ادائیگی سے متعلق درخواستیں صرف ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے دی جاسکیں گی اور اس کے ساتھ ساتھ ڈاک اور ڈیمانڈ ڈرافٹ کے ذریعے فیس کی ادائیگی کے مروّجہ طریقوں کو ختم کردیا گیا ہے۔ اس سے انسانی مداخلت کی وجہ سے ہونے والی تاخیر یا گڑبڑی کا خاتمہ یقینی ہوگیا ہے۔

اسی طرح ہوٹل میں کسی طرح کی خامیوں کو مقررہ وقت کے اندر اندر دور کرنا مروّجہ نظام میں کوئی مدت مقرر نہ کئے جانے کی وجہ سے مشکل تھا۔ حالیہ ترمیمات میں تین مہینے کی مدت مقرر کی گئی ہے، لہٰذا اب اس سلسلے میں کسی بھی طرح کی منمانی کو ختم کیا جاسکے گا۔ اس سے مقررہ مدت کے اندر اندر عمل درآمد اور کاموں کے تیزی سے نمٹارے کو یقینی بنایا جاسکے گا۔

ترمیمات میں یہ بات واضح طور پر کہی گئی ہے کہ ہوٹل کے احاطے میں شراب خانے کے علاوہ الکحل کی کسی بھی دکان ؍ الکحل کے کسی بھی اسٹور پر اسٹار ہوٹلوں کے تحت الکحل والے ہوٹل کے زمرے میں درجہ بندی کے لئے غور نہیں کیا جائے گا، تاکہ اس سلسلے میں کسی بھی طرح کا ابہام ختم ہوجائے۔

سبھی زمروں کے تحت سبھی ہوٹلوں کی درجہ بندی کے لئے یہ لازمی قرار دے دیا گیا ہے کہ وہ اپنے استقبالیہ، اور اپنی ویب سائٹس پر اپنی درجہ بندی کی حیثیت نمایاں طور پر ظاہر کریں گے۔ ہوٹل اپنی اس حیثیت کو اپنی ویب سائٹ کے ابتدائی پیج پر ایک الگ آئیکون سے ظاہر کریں گے، جس میں حکومت ہند کے تحت سیاحت کی وزارت کی طرف سے جاری درجہ بندی کا حکم نامہ نمایاں ہو۔

ترمیمات میں مقررہ مدت کی وہ تفصیلات بھی شامل کی گئی ہیں، جن کے تحت یہ درجہ بندی مکمل ہوتی ہو۔ ہر کیس میں جہاں مطلوبہ دستاویزات اور طریقۂ کار پورے کئے جاتے ہیں، یہ درجہ بندی نوے دن کے اندر اندر مکمل کی جائے گی۔ پروگرام کے تحت مقررہ مدت (جیسے معائنہ، معائنہ کی رپورٹ کی اپلوڈنگ، خامیوں کی صورت میں عمل درآمد کی رپورٹ، بااختیار افسر کی اجازت اور درجہ بندی سے متعلق خط وغیرہ کی اپلوڈنگ) کو متعین کردیا گیا  ہے، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ خامی نہ ہونے کی صورت میں ؍ تکمیل سے متعلق سبھی معاملات کی، درخواست دینے کے نوے دن کے اندر اندر درجہ بندی کردی گئی ہے۔

 

    

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 (م ن ۔ ا س ۔ م ر(

U-368



(Release ID: 1517050) Visitor Counter : 66


Read this release in: English