وزارات ثقافت

صدر جمہوریہ ہند کے ذریعے سنگیت ناٹک اکیڈمی کی فیلوشپ اور اکیڈمی ایوارڈس برائے 2016کی تفویض

Posted On: 17 JAN 2018 8:06PM by PIB Delhi

نئی دہلی،18/جنوری۔ صدر جمہوریہ ہند، جناب رام ناتھ کووند نے، 17 جنوری 2018 کو، راشٹرپتی بھون میں، منعقدہ ایک تقریب کے دوران سنگیت ناٹک اکیڈمی فیلوشپ (اکیڈمی رتن) اور سنگیت ناٹک اکیڈمی ایوارڈ (اکیڈمی پرسکار) برائے 2016 تفویض کئے۔ 

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ فنون عوام کو ثقافت سے مربوط کرتے ہیں۔ یہ افراد کو بھی مربوط کرتے ہیں۔ قومی ترانہ گاتے یا سنتے ہوئے، ہر شہری، اپنی ذاتی توقعات سے اوپر اٹھ جاتا ہے۔ فنکار کو اپنے فن کی اس قوت کا استعمال، ہمارے معاشرے اور ہمارے ملک کے مفاد میں کرنا چاہئے۔ 

صدر جمہوریہ ہند نے، ایسے فنکاروں کو نوازنے کے لئے، سنگیت ناٹک اکیڈمی کی ستائش کی، جن کا تعلق قبائلی موسیقی، رقص، تھیئٹر اور روایتی عوامی فنون سے ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ فوک آرٹ ایسے ہیں جنھوں نے ہمارے ملک کی روایات کو زندہ رکھا ہے۔ 

سنگیت ناٹک اکیڈمی کی فیلوشپ اور سنگیت ناٹک کے ایوارڈز کو، ازحد مقتدر قومی اعزازات خیال کیا جاتا ہے اور یہ اعزاز، عملی فن کاروں اور اساتذہ و دانشوروں کو، پرفارمنگ آرٹ کے لئے ہی دیے جاتے ہیں۔ 

U-366



(Release ID: 1517042) Visitor Counter : 60


Read this release in: English