ٹیکسٹائلز کی وزارت

کپڑے کی صنعت کے وزیر مملکت نے انڈیا انٹرنیشنل ملبوسات میلے کے ساٹھویں ایڈیشن کا افتتاح کیا

Posted On: 17 JAN 2018 6:37PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،18/جنوری۔ کپڑے کی صنعت کے وزیر مملکت جناب اجے ٹمٹا نے پرگتی میدان، نئی دہلی میں انڈیا انٹرنیشنل ملبوسات میلے (آئی آئی جی ایف) کے ساٹھویں ایڈیشن کا کل یہاں افتتاح کیا۔ اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ ملبوسات کا شعبہ ملک میں بڑے پیمانے پر روزگار فراہم کرنے والا شعبہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ آئی آئی جی ایف ایک بہت وسیع پلیٹ فارم ہے، جہاں سمندر پار سے ملبوسات کے خریدار اور ملبوسات برآمدکار یکجا ہوتے ہیں اور تقریباً آدھی بھارتی ریاستیں اس میلے میں حصہ لے رہی ہیں۔ جناب ٹمٹا نے کہا کہ محترم وزیراعظم کی جانب سے جس ٹیکسٹائل پیکیج کا اعلان کیا گیا تھا وہ اپنی نوعیت کے لحاظ سے اس شعبے کے لئے بہت مفید ثابت ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس سے قبل کے ایڈیشن میں 200 ملین امریکی ڈالر کے بقدر کا کاروبار ہوا تھا اور اسی لحاظ سے وزیر موصوف نے تمام مندوب خریداروں اور برآمدکاروں کو اپنی نیک خواہشات پیش کیں۔ 

مذکورہ تین روزہ بین الاقوامی میلہ پرگتی میدان کے ہال نمبر 11، 12 اور 12 اے میں منعقد ہورہا ہے۔ موجودہ ایڈیشن بطور خاص یوروپی یونین، امریکہ اور دیگر مغربی منڈیوں کے پت جھڑ ؍ موسم سرما کے سیزن کو ذہن میں رکھ کر منعقد کیا گیا ہے۔ 

اس موقع پر اے ای پی سی کے چیئرمین مسٹر ایچ کے ایل ماگو نے اظہار خیال کرتے ہوئے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ حالیہ برسوں میں یہ صنعت اور میلہ دونوں زبردست تبدیلیوں سے ہمکنار ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ میلہ بڑے پیمانے پر وسعت اختیار کرگیا ہے اور اس کا دائرہ ایک وسیع پلیٹ فارم کی شکل اختیار کرگیا ہے، جو ایشیا کے مقبول ترین پلیٹ فارموں میں سے ایک پلیٹ فارم کہا جاسکتا ہے۔ یہاں سمندر پار کے خریدار آتے ہیں اور وہ مختلف مصنوعات کا ملاحظہ کرتے ہیں اور بھارت کے ملبوسات اور فیشن اور دیگر لوازمات کے ذمے داران کے ساتھ روابط استوار کرسکتے ہیں۔ 

گیارہ ریاستوں یعنی گجرات، ہریانہ، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، دہلی، راجستھان، تمل ناڈو، تلنگانہ، اترپردیش اور مغربی بنگال کے مجموعی 294 برآمدکار ساٹھویں آئی آئی جی ایف میں شرکت کررہے ہیں۔ یہ مندوبین خواتین کے ملبوسات، دیگر لوازمات، بچوں کے ملبوسات، افراد کے ملبوسات کی نمائش کریں گے۔ برازیل، اسپین، جاپان، اروگوئے، ہانگ کانگ اور امریکہ سمیت 95 ممالک کے خریداروں نے اس میلے میں شرکت کے لئے رجسٹریشن کرایا ہے۔ 

U-363


(Release ID: 1517039) Visitor Counter : 70
Read this release in: English