نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

حکمرانی کے انداز اور متن میں لگاتار کوشش کی ضرورت ہوتی ہے: نائب صدر جمہوریہ ہند 

Posted On: 17 JAN 2018 10:30AM by PIB Delhi

نئی دہلی،18/جنوری۔ نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ حکمرانی کے انداز اور متن میں لگاتار کوشش درکار ہوتی ہے۔ موصوف کل چنئی میں ‘مستقبل کے محاذ پر قیادت’ کے موضوع پر انڈین آفیسرس ایسوسی ایشن (آئی او اے) کے 110ویں سالانہ کنونشن میں کلیدی خطبہ دے رہے تھے۔ تمل ناڈو کے گورنر جناب بنواری لال پروہت، تمل ناڈو کے فیشریز کے وزیر جناب جے کمار اور دیگر معززین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ 

نائب صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ جمہوریت کے تمام فوائد اسی صورت میں شہریوں تک پہنچ سکتے ہیں جب ہم اپنی قطعی سیاسی قوت ارادی کو مضبوط انتظامی ہنرمندی سے ہم آہنگ کرسکیں۔ مؤثر خدمات کی ڈیلیوری جمہوریت کی جڑوں کو مضبوط کرتی ہے، کیونکہ یہ تمام شہریوں خصوصاً ایسے بے نوا لوگوں کی ضروریات کی تکمیل کرتی ہے جن کی آواز عام طور پر وافر اور معقول انداز میں نہیں سنی جاتی اور جو تعمیر ملک کے کام میں سرگرمی سے حصہ نہیں لے پاتے۔ 

نائب صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ کوئی بھی پالیسی تبھی اچھی ہوسکتی ہے جب یہ نافذ ہوسکے۔ پالیسیوں کے مثبت اثرات شہریوں کو محسوس ہونے چاہئیں۔ یہ تبھی ممکن ہے جب انتظامیہ حساس ہو، فیصلے مبنی بر انصاف ہوں، عمل آوری کی رفتار تیز ہو اور لگاتار نگرانی اور تجزیے کا عمل جاری رہے۔ 

نائب صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ اثرانگیزی پر مبنی شہری انتظامیہ کے ساتھ، بھارت ہر چنوتی کا سامنا کرسکتا ہے اور اس چنوتی کو اپنے لئے ایک زینہ بناکر آنے والے برسوں میں مختلف جہات اور محاذوں پر عالمی قائد کے طور پر ابھرسکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جیسے جیسے ہم عالمی سطح پر اپنا دائرۂ کار وسیع کریں گے اور اپنے دروازوں کو ملٹی نیشنل کمپنیوں اور کارپوریشنوں کے لئے کھولیں گے، تاکہ وہ یہاں آکر، ملک کی ترقی میں ہاتھ بٹاسکیں، اس کے لئے اثرانگیزی، شفافیت اور اخلاقیات کے عملی پہلو پر زیادہ سے زیادہ زور دینا ہوگا۔ 

نائب صدر جمہوریہ ہند نے کہا ہے کہ عوامی انتظامیہ اب محض سرکاری پالیسیوں کے نفاذ اور ان کی نگرانی تک ہی محدود نہیں ہے۔ تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں انتظامی مشینری کو پہلے سے کہیں زیادہ سرعت عمل ہونا چاہئے۔ انتظامیہ کو جدت طرازی پر مبنی، منکسر المزاج، اپنے مقاصد کے تئیں وقف اور مقصدیت سے بھرپور ہونا چاہئے۔ 

U-361



(Release ID: 1517037) Visitor Counter : 45


Read this release in: English