وزارت دفاع
دفاعی صنعت کی ترقی پر کانفرنس
Posted On:
17 JAN 2018 4:31PM by PIB Delhi
نئی دہلی،17؍جنوری،وزارت دفاع کا دفاعی سازوسامان کی پیداوار کا محکمہ 18 جنوری 2018 سے چنئی میں دو روزہ ’’دفاعی صنعت کی ترقی‘‘ کی کانفرنس کا انعقاد کررہا ہے۔
اس میٹنگ کا افتتاح وزیردفاع محترمہ نرملا سیتارمن کریں گی جب کہ اس موقع پر تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ جناب ای کے پلانی سوامی موجود ہوں گے۔ وزارت دفاع کے سینئر عہدیدار ، ریاستی حکومت، او ایف بی کے چیئرمین پی ڈی ایس یو کے سی ایم ڈی ، ڈی پی ایس یو ؍ او ایف بی کے سینئر ایگزیکیٹو اور پرائیویٹ صنعتیں اس کانفرنس میں شرکت کریں گی۔
تمل ناڈو کے گورنر جناب بنواری لال پروہت اور دفاع کے وزیر مملکت ڈاکٹر سبھاش بھامرے 19 جنوری 2018 کو کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کریں گے۔
اس کانفرنس کا مقصد حکومت ہند کے میک ان انڈیا پروگرام کے تحت دفاعی سازوسامان کی پیداوار میں خود کفالت حاصل کرنے کی خاطر پرائیویٹ صنعت کے ساتھ نئی ساجھیداری تشکیل دیتا ہے۔
اس میٹنگ میں سازوسامان کو ملک میں تیار کرنے، متبادل کو درآمد کرنے اور ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیا جائے گا۔ یہ کانفرنس دفاعی سازوسامان کی پیداوار میں پرائیویٹ صنعت، خاص طور پر ایم ایس ایم ای کی شرکت کو سہل بنانا اور اس کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
یہ کانفرنس پرائیویٹ فرموں؍ کمپنیوں، خاص طور پر تمل ناڈو خطے کے تاجروں کو دفاعی خریداری کی موجودہ پالیسی، ملک میں سامان تیار کرنے اور ڈی پی ایس یو ؍ او ایف بی کی آؤٹ سورسنگ کے ضابطوں کے بار ے میں نظر ڈالنے کا موقع ملے گا اور انہیں حکومت کی حالیہ پالیسی اور اقدامات کو فروغ دینے کی حکومت کی پالیسی کی جانکاری حاصل ہوسکے گی۔
میٹنگ کی کچھ خاص باتیں مندرجہ ذیل ہیں:
۰سات سو سے زیادہ کاروباریوں کی شرکت کا امکان۔
۰پرائیویٹ انڈسٹری کی تشویش کو دور کرنے کے لئے ان کے الگ الگ اجلاس پر مبنی تفصیلات اور موضوعات کی پیش کش اور ڈی پی ایس یو؍ ایم او ڈی کے عہدیداروں کے ساتھ اہم سوالات کی وضاحت کا پروگرام۔
۰دفاع کی نمائش- ڈی پی ایس یو؍ او بی ایف کے اسٹال لگائے جائیں گے جن میں پرائیویٹ صنعت؍ ایم ایس ایم ای کی ملک میں تیار کردہ اشیاء کو اجاگر کیا جائے گا ۔ ایم ایس ایم ای کے لئے ایک خصوصی اسٹال لگایا جائے گا جس میں تمل ناڈو اپنی مصنوعات اور صلاحیتوں کی نمائش کرے گا۔
۰بھارتی فوج ، بحریہ اور فضائیہ اپنی اپنی ضروریات، خاص طور پر ملک میں تیار کردہ ایم ایس ایم ای کے پروجیکٹ شامل ہیں۔
۰ یہ میٹنگ نہ صرف موجودہ ساجھیداری کو مستحکم کرے گی بلکہ دو روزہ میٹنگ کے دوران نئے اشتراک کے لئے بھی امکانات فراہم کرے گی۔
۰امید ہے کہ اس کانفرنس میں تمل ناڈو میں دفاع سے متعلق تمام کاروباری اور سپلائر ایک ہی جگہ جمع ہوں گے اور خطے میں ایرو اسپیس اور دفاعی ماحولیاتی نظام قائم کرنے میں سہولت پیدا کریں گے۔
U-348
(Release ID: 1516968)
Visitor Counter : 104