وزارت خزانہ

مال گزاری کی وصول یابی اور اخراجات کے نظام کا جائزہ لیا گیا  


20 ہزار کروڑ روپئے مالیت کی سرکاری سکیورٹیز کا اضافی قرض مالیاتی ضرورتوں کی تکمیل کے لئے کافی ہوگا   

Posted On: 17 JAN 2018 10:45AM by PIB Delhi

نئی دہلی،17/جنوری۔ سرکار نے 27 دسمبر 2017 کو جاری کردہ اپنی پریس ریلیز میں کہا تھا کہ جاری مالی سال 2017-18 کے دوران مورخہ سرکاری سکیورٹیز کے ذریعے بازار سے 50 ہزار کروڑ کا اضافی سرمایہ حاصل کرے گی۔

بعد ازاں مال گزاری کی وصول یابی اور اخراجات کے نظام کا جائزہ لئے جانے کے بعد اندازہ کاری کی گئی ہے کہ سرکاری سکیورٹیز کا 20 ہزار کروڑ روپئے کا قرض ہی مالیاتی ضرورتوں کی تکمیل کے لئے کافی ہوگا۔ واضح رہے کہ سرکار نے گزشتہ تین نیلاموں میں 15 ہزار کروڑ روپئے کا قرض قبول نہیں کیا ہے، تاہم باقی ماندہ 15 ہزار کروڑ روپئے کی رقم آئندہ ہفتوں میں قرض کے اعلان شدہ پروگرام تک ہی محدود رکھی جائے گی۔

 

U-337



(Release ID: 1516911) Visitor Counter : 92


Read this release in: English